صحیح مسلم 428: كتاب الطهارة
عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن یسار سے منی کے بارہ میں جو کسی شخص کے کپڑے کو لگ جاتی ہے سوال کیا۔ کیا وہ اسے دھوئے یا پورا کپڑا دھوئے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے حضرت عائشہؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ منی کو دھویا کرتے تھے پھر اسی کپڑے میں نماز کے لئے تشریف لے جاتے اور میں اس (کپڑے) میں دھونے کا نشان دیکھتی تھی۔ ابن ابی زائدہ کی روایت ابن بشر کی روایت کی طرح ہے کہ رسول اللہﷺ منی دھو دیا کرتے تھے۔ ابن مبارک اور عبد الواحد کی روایت ہے کہ انہوں نے کہا میں رسول اللہﷺ کے کپڑے سے اسے دھو دیا کرتی تھی۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ سَأَلْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ عَنِ الْمَنِيِّ يُصِيبُ ثَوْبَ الرَّجُلِ أَيَغْسِلُهُ أَمْ يَغْسِلُ الثَّوْبَ فَقَالَ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَغْسِلُ الْمَنِيَّ ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلاَةِ فِي ذَلِكَ الثَّوْبِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْغَسْلِ فِيهِ . وَحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ وَابْنُ أَبِي زَائِدَةَ كُلُّهُمْ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَمَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ فَحَدِيثُهُ كَمَا قَالَ ابْنُ بِشْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَغْسِلُ الْمَنِيَّ وَأَمَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ وَعَبْدُ الْوَاحِدِ فَفِي حَدِيثِهِمَا قَالَتْ كُنْتُ أَغْسِلُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی