صحیح مسلم 429: كتاب الطهارة
حضرت عبد اللہ بن شہاب خولانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں ایک دفعہ حضرت عائشہؓ کے پاس بطور مہمان اترا مجھے اپنے کپڑوں میں احتلام ہو گیا۔ میں نے اپنے دونوں کپڑوں کو پانی میں ڈبویا تو مجھے حضرت عائشہؓ کی خادمہ نے دیکھ لیا اور انہیں بتا دیا۔ حضرت عائشہؓ نے مجھے بلا بھیجا پھر پوچھا کس وجہ سے تم نے اپنے کپڑوں سے ایسا کیا؟ میں نے کہا کہ میں نے وہ دیکھا جو ایک سونے والا شخص اپنی نیند میں دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کیا تم نے ان دونوں (کپڑوں ) میں کوئی چیز دیکھی تھی؟ میں نے کہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم کوئی چیز دیکھو تو اسے دھو لو۔ میں تو اپنے آپ کو دیکھتی ہوں کہ میں رسول اللہﷺ کے کپڑے سے اپنے ناخنوں سے خشک (مواد) کھرچ رہی ہوں۔
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَوَّاسٍ الْحَنَفِيُّ أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شِهَابٍ الْخَوْلاَنِيِّ قَالَ كُنْتُ نَازِلاً عَلَى عَائِشَةَ فَاحْتَلَمْتُ فِي ثَوْبَىَّ فَغَمَسْتُهُمَا فِي الْمَاءِ فَرَأَتْنِي جَارِيَةٌ لِعَائِشَةَ فَأَخْبَرَتْهَا فَبَعَثَتْ إِلَىَّ عَائِشَةُ فَقَالَتْ مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ بِثَوْبَيْكَ قَالَ قُلْتُ رَأَيْتُ مَا يَرَى النَّائِمُ فِي مَنَامِهِ . قَالَتْ هَلْ رَأَيْتَ فِيهِمَا شَيْئًا . قُلْتُ لاَ . قَالَتْ فَلَوْ رَأَيْتَ شَيْئًا غَسَلْتَهُ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنِّي لأَحُكُّهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَابِسًا بِظُفُرِي .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی