صحیح مسلم 4312: كتاب الفضائل

حضرت جابر بن سمرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سر اور ریشِ مبارک کے سامنے کے حصہ میں کچھ بال سفید ہو گئے تھے اور جب آپؐ تیل ڈالتے تو (سفیدی) ظاہر نہ ہوتی اور جب کنگھی نہ کی ہوتی تو سفیدی نظر آجاتی اور آپؐ کی ریش مبارک میں خوب بال تھے۔ ایک آدمی نے پوچھا کیا آپؐ کا چہرہ تلوار کی مانند تھا؟ انہوں نے کہا نہیں بلکہ سورج اور چاند کی مانند تھا اور چہرہ میں گولائی تھی اور میں نے آپؐ کے کندھے پر کبوتری کے انڈے کی مانند مہر (نبوت) دیکھی تھی جو آپؐ کے بدن کے (رنگ) سے ملتی تھی۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاكٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ شَمِطَ مُقَدَّمُ رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ وَكَانَ إِذَا ادَّهَنَ لَمْ يَتَبَيَّنْ وَإِذَا شَعِثَ رَأْسُهُ تَبَيَّنَ وَكَانَ كَثِيرَ شَعْرِ اللِّحْيَةِ فَقَالَ رَجُلٌ وَجْهُهُ مِثْلُ السَّيْفِ قَالَ لاَ بَلْ كَانَ مِثْلَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَكَانَ مُسْتَدِيرًا وَرَأَيْتُ الْخَاتَمَ عِنْدَ كَتِفِهِ مِثْلَ بَيْضَةِ الْحَمَامَةِ يُشْبِهُ جَسَدَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

آج 10 میں سے 10 باقی