صحیح مسلم 4314: كتاب الفضائل
حضرت سائب بن یزیدؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میری خالہ رسول اللہﷺ کے پاس لے گئیں اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرا یہ بھانجا بیمار ہے۔ آپؐ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے برکت کی دعا کی۔ پھر آپؐ نے وضوء کیا تو میں نے آپؐ کے وضوء کے پانی میں سے پیا۔ پھر میں آپؐ کی پشت کے پیچھے کھڑا ہوا تو میں نے آپؐ کے کندھوں کے درمیان آپؐ کی مہر دیکھی جو چھپر کھٹ کے بٹن جیسی تھی۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - وَهُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ - عَنِ الْجَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ . فَمَسَحَ رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ فَنَظَرْتُ إِلَى خَاتِمِهِ بَيْنَ كَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی