صحیح مسلم 4315: كتاب الفضائل
عاصم حضرت عبداللہ بن سرجسؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بتایا کہ میں نے نبیﷺ کو دیکھا ہے اور میں نے آپؐ کے ساتھ روٹی اور گوشت کھایا یا انہوں نے کہا ثرید۔ وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہؓ سے کہا کیا نبیﷺ نے آپؓ کے لئے مغفرت کی دعا کی تھی؟ انہوں نے کہا ہاں اور تمہارے لئے بھی۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَلِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ انہوں نے کہا کہ پھر میں گھوم کر حضورؐ کے پیچھے گیا تو آپؐ کے کندھوں کے درمیان میں نے مہر نبوت دیکھی، بائیں کندھے کی ابھری ہوئی جگہ کے قریب۔ اس پر کچھ تل مسّوں کی طرح تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ كِلاَهُمَا عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ح وَحَدَّثَنِي حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ - حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَأَكَلْتُ مَعَهُ خُبْزًا وَلَحْمًا - أَوْ قَالَ ثَرِيدًا - قَالَ فَقُلْتُ لَهُ أَسْتَغْفَرَ لَكَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ نَعَمْ وَلَكَ ثُمَّ تَلاَ هَذِهِ الآيَةَ { وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ} قَالَ ثُمَّ دُرْتُ خَلْفَهُ فَنَظَرْتُ إِلَى خَاتَمِ النُّبُوَّةِ بَيْنَ كَتِفَيْهِ عِنْدَ نَاغِضِ كَتِفِهِ الْيُسْرَى جُمْعًا عَلَيْهِ خِيلاَنٌ كَأَمْثَالِ الثَّآلِيلِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی