صحیح مسلم 4325: كتاب الفضائل
بنی ہاشم کے آزاد کردہ غلام عمار سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عباسؓ سے پوچھا کہ جس روز رسول اللہﷺ فوت ہوئے آپؐ کی عمر کتنی تھی؟ انہوں نے کہا میرا خیال نہیں تھا کہ تم جیسا شخص آپؐ کی قوم سے ہو کر بھی اس بارہ میں نہیں جانتا ہوگا۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا میں نے لوگوں سے اس بارہ میں پوچھا تو انہوں نے مجھے مختلف جواب دئیے۔ اس لئے میں نے چاہا کہ اس بارہ میں آپ کی رائے معلوم کروں۔ انہوں نے کہا کیا تم گنتی جانتے ہو؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا چالیس (کا عدد) یاد رکھو جب آپؐ کی بعثت ہوئی اور پندرہ سال مکہ میں خوف و امن کی حالت میں رہے اور دس مدینہ کی طرف ہجرت کے۔
وَحَدَّثَنِي ابْنُ مِنْهَالٍ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ كَمْ أَتَى لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ مَاتَ فَقَالَ مَا كُنْتُ أَحْسِبُ مِثْلَكَ مِنْ قَوْمِهِ يَخْفَى عَلَيْهِ ذَاكَ - قَالَ - قُلْتُ إِنِّي قَدْ سَأَلْتُ النَّاسَ فَاخْتَلَفُوا عَلَىَّ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَعْلَمَ قَوْلَكَ فِيهِ . قَالَ أَتَحْسُبُ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ أَمْسِكْ أَرْبَعِينَ بُعِثَ لَهَا خَمْسَ عَشْرَةَ بِمَكَّةَ يَأْمَنُ وَيَخَافُ وَعَشْرَ مِنْ مُهَاجَرِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يُونُسَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی