صحیح مسلم 4332: كتاب الفضائل

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک معاملہ میں رخصت عنایت فرمائی لیکن لوگوں میں سے بعض نے اس سے بچنا چاہا۔ جب یہ بات نبیﷺ تک پہنچی تو آپؐ ناراض ہوئے یہاں تک کہ ناراضگی آپؐ کے چہرہ پر نمایاں ہوگئی۔ پھر حضورﷺ نے فرمایا لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ اس (معاملہ) میں بے رغبتی کرتے ہیں جس بارہ میں مجھے رُخصت دی گئی ہے۔ اللہ کی قسم! میں ان (سب) سے زیادہ اللہ کو جانتا ہوں اور ان (سب) سے زیادہ اس کی خشیت رکھتا ہوں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي أَمْرٍ فَتَنَزَّهَ عَنْهُ نَاسٌ مِنَ النَّاسِ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَغَضِبَ حَتَّى بَانَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ " مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْغَبُونَ عَمَّا رُخِّصَ لِي فِيهِ فَوَاللَّهِ لأَنَا أَعْلَمُهُمْ بِاللَّهِ وَأَشَدُّهُمْ لَهُ خَشْيَةً " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

آج 10 میں سے 10 باقی