صحیح مسلم 4337: كتاب الفضائل

حضرت انسؓ بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو اپنے صحابہؓ کی طرف سے کوئی (تکلیف) پہنچی تو آپؐ نے خطاب کیا اور فرمایا کہ میرے سامنے جنت اور آگ کو پیش کیا گیا۔ پس میں نے آج کے دن کی طرح نہ خیر دیکھی ہے نہ شر دیکھا ہے۔ اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم ضرور تھوڑا ہنستے اور بہت روتے رہتے۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہؓ پر اس سے زیادہ سخت دن نہیں آیا۔ حضرت انسؓ نے کہا کہ انہوں نے اپنے سروں کو ڈھانک لیا اور ان سے رونے کی آواز آتی تھی۔ وہ کہتے ہیں پھر حضرت عمرؓ کھڑے ہوئے اور عرض کیا ہم راضی ہیں اللہ کے رب ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر اور محمدؐ کے نبی ہونے پر۔ وہ کہتے ہیں ایک آدمی کھڑا ہوا تھا اور اس نے کہا کہ میرا باپ کون ہے؟ حضور ﷺ نے فرمایا تمہارا باپ فلاں ہے۔ اس وقت یہ آیت نازل ہوئی یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْیَاءَ إِنْ تُبْدَ لَکُمْ تَسُؤْکُمْ یعنی اے مومنو! ان چیزوں کے بارہ میں سوال مت کرو کہ اگر وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں تو وہ تمہیں تکلیف میں ڈال دیں۔

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ وَمُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ السُّلَمِيُّ وَيَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ اللُّؤْلُؤِيُّ - وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ قَالَ مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ - أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَصْحَابِهِ شَىْءٌ فَخَطَبَ فَقَالَ " عُرِضَتْ عَلَىَّ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ وَلَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاً وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا " . قَالَ فَمَا أَتَى عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمٌ أَشَدُّ مِنْهُ - قَالَ - غَطَّوْا رُءُوسَهُمْ وَلَهُمْ خَنِينٌ - قَالَ - فَقَامَ عُمَرُ فَقَالَ رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا - قَالَ - فَقَامَ ذَاكَ الرَّجُلُ فَقَالَ مَنْ أَبِي قَالَ " أَبُوكَ فُلاَنٌ " . فَنَزَلَتْ { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ}

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

5:102

آج 10 میں سے 10 باقی