صحیح مسلم 4344: كتاب الفضائل
حضرت عائشہؓ اور حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ کچھ لوگوں کے پاس سے گذرے جو pollination کر رہے تھے اس پر حضورؐ نے فرمایا اگر تم ایسا نہ کرو تو بھی ٹھیک ہے۔ حضرت انسؓ نے کہا پھر ردّی کھجور نکل آئی۔ پھر جب حضورؐ ان (لوگوں ) کے پاس سے گذرے تو آپؐ نے فرمایا تمہاری کھجور کے درختوں کا کیا بنا؟ انہوں نے کہا کہ آپؐ نے اس اس طرح فرمایا تھا۔ حضورؐ نے فرمایا اپنی دنیا کے کام تم زیادہ جانتے ہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ كِلاَهُمَا عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ عَامِرٍ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ - حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ وَعَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم مَرَّ بِقَوْمٍ يُلَقِّحُونَ فَقَالَ " لَوْ لَمْ تَفْعَلُوا لَصَلُحَ " . قَالَ فَخَرَجَ شِيصًا فَمَرَّ بِهِمْ فَقَالَ " مَا لِنَخْلِكُمْ " . قَالُوا قُلْتَ كَذَا وَكَذَا قَالَ " أَنْتُمْ أَعْلَمُ بِأَمْرِ دُنْيَاكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی