صحیح مسلم 4369: كتاب الفضائل
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ! لوگوں میں سے سب سے معزز کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا جو ان میں سے سب سے زیادہ متقی ہے۔ انہوں نے عرض کیا ہم آپؐ سے اس بارہ میں نہیں پوچھ رہے۔ آپؐ نے فرمایا پھر یوسف جو اللہ کا نبی تھا، اللہ کے نبی کا بیٹا اور وہ اللہ کے نبی کا بیٹا اور وہ (ابراہیم) خلیل اللہ کا بیٹا۔ انہوں نے عرض کیا ہم اس بارہ میں بھی نہیں پوچھ رہے۔ آپؐ نے فرمایا پھر کیا تم قبائل عرب کے بارہ میں پوچھ رہے ہو۔ اسلام میں ان میں سے سب سے بہتر وہی ہیں جو جاہلیت میں ان میں سب سے بہتر تھے بشرطیکہ (دین کی) سمجھ بوجھ رکھیں۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ قَالَ " أَتْقَاهُمْ " . قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ . قَالَ " فَيُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ " . قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ . قَالَ " فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ إِذَا فَقِهُوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی