صحیح مسلم 4371: كتاب الفضائل

حضرت سعید بن جبیرؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا کہ نوف بکالی گمان کرتا ہے کہ بنی اسرائیل والے موسیٰ علیہ السلام خضر والے موسیٰ نہیں ہیں۔ اس پر حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ اللہ کا دشمن غلط کہتا ہے۔ میں نے حضرت ابی بن کعبؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ موسیٰؑ بنی اسرائیل میں خطاب کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تو ان سے پوچھا گیا کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ کون جانتا ہے؟ اس پر موسیٰؑ نے کہا میں سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان پر عتاب فرمایا، اس لئے کے کہ انہوں نے اللہ اعلم نہیں کہا۔ اس پر اللہ نے ان کی طرف وحی کی کہ دو سمندروں کے ملنے کی جگہ پر میرے بندوں میں سے ایک بندہ ہے جو تم سے زیادہ عالم ہے۔ موسیٰؑ نے کہا اے میرے رب! میں اس تک کیسے پہنچ سکتا ہوں۔ موسیٰؑ سے کہا گیا کہ ٹوکری میں مچھلی ڈالو جہاں تم مچھلی گم کر دو تو وہاں وہ ہوگا۔ پھر وہ (موسیٰؑ) چل پڑے اور ان کے ساتھ ان کا خادم یوشع بن نون بھی چل پڑا۔ پس موسیٰؑ نے ٹوکری میں ایک مچھلی اٹھائی اور پھر حضرت موسیٰؑ اور ان کا جوان دونوں چلنے لگے یہانتک کہ وہ دونوں ایک چٹان کے پاس آئے تو موسیٰ علیہ السلام اور ان کا جوان سو گئے اور مچھلی ٹوکری میں ہلنے لگی یہاں تک کہ وہ ٹوکری سے نکل کر سمندر میں گر گئی۔ راوی کہتے ہیں کہ اللہ نے اس سے پانی کے بہاؤ کو روک دیا یہانتک وہ سرنگ کی طرح ہو گیا اور مچھلی کے لئے راستہ بن گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کے جوان کو تعجب ہوا۔ پھر وہ دونوں اپنے باقی دن اور رات بھی چلتے رہے اور موسیٰ علیہ السلام کا ساتھی ان کو بتانا بھول گیا۔ پھر جب موسیٰ علیہ السلام نے صبح کی تو انہوں نے اپنے جوان سے کہا کہ ہمیں صبح کا کھانا لا کر دو۔ ہمیں ہمارے اس سفر کی وجہ سے بڑی تھکان پہنچی ہے فرمایا کہ موسیٰؑ کو اس وقت تھکان نہ ہوئی جب تک وہ اس جگہ سے گذر نہ گئے جہاں تک جانے کا انہیں حکم دیا گیا تھا۔ اس نے کہا کیا آپؑ کو پتہ چلا کہ جب ہم نے چٹان پر پناہ لی تھی تو میں مچھلی بھول گیا؟ اور مجھے شیطان کے سوا کسی نے یہ بات نہ بُھلائی کہ میں اسے یاد رکھتا۔ پس اس نے سمندر میں عجب طریق سے اپنی راہ بنا لی۔ 1 اس نے کہا یہی تو ہم چاہتے تھے۔ پس وہ دونوں اپنے نقوشِ قدم کا کھوج لگاتے ہوئے لوٹ گئے۔ 2 راوی کہتے ہیں کہ وہ دونوں اپنے نقوش قدم کی پیروی کرتے رہے یہانتک کہ وہ دونوں اس چٹان کے پاس آگئے تو انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو کپڑا اوڑھے ہوئے تھا۔ موسیٰؑ نے اسے سلام کہا اور خضر نے اس سے کہا کہ تمہارے ملک میں سلام کہاں؟ انہوں نے کہا میں موسیٰؑ ہوں۔ انہوں نے پوچھا کہ بنی اسرائیل کے موسیٰؑ؟ انہوں نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس اللہ کی طرف سے ایسا علم ہے جو اللہ نے آپ کو سکھایا ہے جسے میں نہیں جانتا اور مجھے اللہ کی طرف سے ایسا علم ہے جو اس نے مجھے سکھایا ہے جسے آپ نہیں جانتے۔ موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا کیا میں اس غرض سے آپ کی پیروی کر سکتا ہوں کہ مجھے بھی اس ہدایت میں سے کچھ سکھا دیں جو آپ کو سکھلائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا یقینا تو ہر گز میرے ساتھ صبر کی استطاعت نہیں رکھے گا اور تو کیسے اس پر صبر کر سکے گا جس کا تو تجربہ کے ذریعہ احاطہ نہیں کر سکا۔ اس نے کہا اگر اللہ نے چاہا تو مجھے صبر کرنے والا پائے گا اور میں کسی امر میں تیری نافرمانی نہیں کروں گا 3۔ اس نے کہا پس اگر تو میرے پیچھے چلے تو مجھ سے کسی چیز کے متعلق سوال نہیں کرنا یہاں تک کہ میں خود تجھ سے اس کا کوئی ذکر چھیڑوں۔ 1 اس نے کہا ہاں پھر حضرت خضرؑ اور موسیٰؑ دونوں سمندر کے کنارے چل پڑے اتنے میں ان کے پاس سے کوئی کشتی گزری تو ان دونوں نے ان سے بات کی کہ وہ انہیں سوار کر لیں انہوں نے خضر کو پہچان لیا اور ان دونوں کو بغیر کسی اجرت کے سوار کر لیا۔ پھر خضرؑ نے اس کشتی کے ایک تختے کو اکھیڑ دیا۔ حضرت موسیٰؑ نے ان سے کہا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں بغیر کرایہ کے سوار کیا تھا۔ آپ نے ان کی کشتی میں سوراخ کر دیا ہے تاکہ کشتی والوں کو غرق کر دیں۔ یقینا آپ نے ایک عجیب کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے کہا نہیں تھا کہ تو ہر گز میرے ساتھ صبر کی استطاعت نہیں رکھ سکے گا۔ اس نے کہا جو میں بھول گیا اس کا مجھ سے مؤاخذہ نہ کر اور میرے معاملہ میں سختی کرتے ہوئے مجھے مشقت میں نہ ڈال 2۔ پھر وہ دونوں اس کشتی سے نکلے اور اس اثناء میں کہ وہ ساحل پر چل رہے تھے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک لڑکا ہے جو دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ خضر نے اس کو سر سے پکڑا اور اسے اپنے ہاتھ سے اوپر کھینچا اور اسے قتل کر دیا۔ اس پر موسیٰؑ نے کہا کیا آپ نے ایک معصوم جان کو بغیر کسی جان کے بدلہ قتل کر دیا۔ یقینا آپ نے ایک بڑا ناپسندیدہ کام کیا ہے۔ اس نے کہا کیا میں نے آپ کو نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ 1 یہ پہلے سے زیادہ سخت تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کے بعد میں تجھ سے کوئی سوال کروں تو پھر مجھے اپنے ساتھ نہ رہنے دینا۔ یقینا میری طرف سے تو ہر جواز پا چکا ہے۔ وہ دونوں روانہ ہوئے یہانتک کہ جب وہ ایک بستی والوں کے پاس پہنچے تو اس کے مکینوں سے انہوں نے کھانا مانگا لیکن انہوں نے انکار کر دیا کہ ان کی میزبانی کریں۔ وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرنے والی تھی وہ کہہ رہے تھے کہ وہ جھک رہی تھی تو انہوں نے اسے سیدھا کر دیا 2۔ خضر نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اسے سیدھا کر دیا۔ موسیٰؑ نے اس سے کہا یہ ایسے لوگ ہیں کہ ہم ان کے پاس آئے لیکن انہوں نے ہماری مہمان نوازی نہ کی اور ہمیں کھانا نہ کھلایا۔ اگر آپ چاہتے تو ضرور اس پر اجرت لے سکتے تھے۔ انہوں نے کہا یہ میرے اور تمہارے درمیان جدائی کا وقت ہے۔ اب میں تجھے اس کی تعبیر بتاتا ہوں جس پر تو صبر نہیں کر سکا 3۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ موسیٰؑ پر رحم کرے۔ کاش وہ صبر کرتے تو ان دونوں کا حال ہم سے بیان کر دیا جاتا۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ پہلی دفعہ موسیٰؑ کی طرف سے بھول ہوئی تھی۔ فرمایا کہ ایک چڑیا آئی اور اس کشتی کے کنارہ پر بیٹھ گئی پھر اس نے سمندر میں چونچ ماری۔ خضرؑ نے ان سے کہا کہ میرے اور تیرے علم نے اللہ کے علم سے اتنا بھی کم نہیں کیا جتنا کہ اس چڑیا نے سمندر میں سے کم کیا۔ سعید بن جبیر نے کہا وہ پڑھا کرتے تھے۔ وَکَانَ أَمَامَہُمْ مَلِکٌ یَأْخُذُ کُلَّ سَفِینَۃٍ صَالِحَۃٍ غَصْبًا (اور دوسری آیت یوں) پڑھتے وَأَمَّا الْغُلَامُ فَکَانَ کَافِرًا۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ أَبِي عُمَرَ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ نَوْفًا الْبِكَالِيَّ يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَيْسَ هُوَ مُوسَى صَاحِبَ الْخَضِرِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ . فَقَالَ كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ سَمِعْتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " قَامَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ خَطِيبًا فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ فَسُئِلَ أَىُّ النَّاسِ أَعْلَمُ فَقَالَ أَنَا أَعْلَمُ . قَالَ فَعَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ إِذْ لَمْ يَرُدَّ الْعِلْمَ إِلَيْهِ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ أَنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِي بِمَجْمَعِ الْبَحْرَيْنِ هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ قَالَ مُوسَى أَىْ رَبِّ كَيْفَ لِي بِهِ فَقِيلَ لَهُ احْمِلْ حُوتًا فِي مِكْتَلٍ فَحَيْثُ تَفْقِدُ الْحُوتَ فَهُوَ ثَمَّ . فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقَ مَعَهُ فَتَاهُ وَهُوَ يُوشَعُ بْنُ نُونٍ فَحَمَلَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ حُوتًا فِي مِكْتَلٍ وَانْطَلَقَ هُوَ وَفَتَاهُ يَمْشِيَانِ حَتَّى أَتَيَا الصَّخْرَةَ فَرَقَدَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَفَتَاهُ فَاضْطَرَبَ الْحُوتُ فِي الْمِكْتَلِ حَتَّى خَرَجَ مِنَ الْمِكْتَلِ فَسَقَطَ فِي الْبَحْرِ - قَالَ - وَأَمْسَكَ اللَّهُ عَنْهُ جِرْيَةَ الْمَاءِ حَتَّى كَانَ مِثْلَ الطَّاقِ فَكَانَ لِلْحُوتِ سَرَبًا وَكَانَ لِمُوسَى وَفَتَاهُ عَجَبًا فَانْطَلَقَا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمَا وَلَيْلَتِهِمَا وَنَسِيَ صَاحِبُ مُوسَى أَنْ يُخْبِرَهُ فَلَمَّا أَصْبَحَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا - قَالَ - وَلَمْ يَنْصَبْ حَتَّى جَاوَزَ الْمَكَانَ الَّذِي أُمِرَ بِهِ . قَالَ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنْسَانِيهُ إِلاَّ الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا . قَالَ مُوسَى ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِي فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا . قَالَ يَقُصَّانِ آثَارَهُمَا حَتَّى أَتَيَا الصَّخْرَةَ فَرَأَى رَجُلاً مُسَجًّى عَلَيْهِ بِثَوْبٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ مُوسَى . فَقَالَ لَهُ الْخَضِرُ أَنَّى بِأَرْضِكَ السَّلاَمُ قَالَ أَنَا مُوسَى . قَالَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَ نَعَمْ . قَالَ إِنَّكَ عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَلَّمَكَهُ اللَّهُ لاَ أَعْلَمُهُ وَأَنَا عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَلَّمَنِيهِ لاَ تَعْلَمُهُ . قَالَ لَهُ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ هَلْ أَتَّبِعُكَ عَلَى أَنْ تُعَلِّمَنِي مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا قَالَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا قَالَ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا وَلاَ أَعْصِي لَكَ أَمْرًا . قَالَ لَهُ الْخَضِرُ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلاَ تَسْأَلْنِي عَنْ شَىْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا . قَالَ نَعَمْ . فَانْطَلَقَ الْخَضِرُ وَمُوسَى يَمْشِيَانِ عَلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ فَمَرَّتْ بِهِمَا سَفِينَةٌ فَكَلَّمَاهُمْ أَنْ يَحْمِلُوهُمَا فَعَرَفُوا الْخَضِرَ فَحَمَلُوهُمَا بِغَيْرِ نَوْلٍ فَعَمَدَ الْخَضِرُ إِلَى لَوْحٍ مِنْ أَلْوَاحِ السَّفِينَةِ فَنَزَعَهُ فَقَالَ لَهُ مُوسَى قَوْمٌ حَمَلُونَا بِغَيْرِ نَوْلٍ عَمَدْتَ إِلَى سَفِينَتِهِمْ فَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا . قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا قَالَ لاَ تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلاَ تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا ثُمَّ خَرَجَا مِنَ السَّفِينَةِ فَبَيْنَمَا هُمَا يَمْشِيَانِ عَلَى السَّاحِلِ إِذَا غُلاَمٌ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ فَأَخَذَ الْخَضِرُ بِرَأْسِهِ فَاقْتَلَعَهُ بِيَدِهِ فَقَتَلَهُ . فَقَالَ مُوسَى أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَاكِيَةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكْرًا . قَالَ أَلَمْ أَقُلْ لَكَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا قَالَ وَهَذِهِ أَشَدُّ مِنَ الأُولَى . قَالَ إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَىْءٍ بَعْدَهَا فَلاَ تُصَاحِبْنِي قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا . فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ فَأَقَامَهُ . يَقُولُ مَائِلٌ . قَالَ الْخَضِرُ بِيَدِهِ هَكَذَا فَأَقَامَهُ . قَالَ لَهُ مُوسَى قَوْمٌ أَتَيْنَاهُمْ فَلَمْ يُضَيِّفُونَا وَلَمْ يُطْعِمُونَا لَوْ شِئْتَ لَتَخِذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا . قَالَ هَذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَلَيْهِ صَبْرًا " . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَرْحَمُ اللَّهُ مُوسَى لَوَدِدْتُ أَنَّهُ كَانَ صَبَرَ حَتَّى يُقَصَّ عَلَيْنَا مِنْ أَخْبَارِهِمَا " . قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَانَتِ الأُولَى مِنْ مُوسَى نِسْيَانًا " . قَالَ " وَجَاءَ عُصْفُورٌ حَتَّى وَقَعَ عَلَى حَرْفِ السَّفِينَةِ ثُمَّ نَقَرَ فِي الْبَحْرِ . فَقَالَ لَهُ الْخَضِرُ مَا نَقَصَ عِلْمِي وَعِلْمُكَ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ إِلاَّ مِثْلَ مَا نَقَصَ هَذَا الْعُصْفُورُ مِنَ الْبَحْرِ " . قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَكَانَ يَقْرَأُ وَكَانَ أَمَامَهُمْ مَلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ صَالِحَةٍ غَصْبًا . وَكَانَ يَقْرَأُ وَأَمَّا الْغُلاَمُ فَكَانَ كَافِرًا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

18:80 · 18:81

آج 10 میں سے 10 باقی