صحیح مسلم 4372: كتاب الفضائل

سعید بن جبیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباسؓ سے کہا گیا کہ نوف کا خیال ہے کہ وہ موسیٰ جو علم کی تلاش میں گئے تھے یہ بنی اسرائیل کے موسیٰ نہیں ہیں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا اے سعید ! کیا تم نے اس سے یہ بات خود سنی ہے؟ میں نے کہا ہاں حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ نوف غلط کہتا ہے۔ ہمیں حضرت ابی بن کعبؓ نے بتایا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا حضرت موسیٰؑ اپنی قوم کو ایام اللہ یاد دلا رہے تھے اور ایام اللہ سے مراد اللہ کی نعمت اور اس کی آزمائش ہیں جب حضرت موسیٰؑ نے کہا کہ میں زمین میں کوئی آدمی اپنے سے زیادہ بہتر اور زیادہ عالم نہیں جانتا۔ آپؐ نے فرمایا کہ پھر اللہ نے (موسیٰؑ) کی طرف وحی کی کہ میں خیر کے بارہ میں اس سے زیادہ جانتا ہوں کہ وہ کس کے پاس ہے۔ یقینا زمین میں ایک ایسا شخص ہے جو تم سے زیادہ عالم ہے۔ انہوں نے کہا اے میرے ربّ! ان کی طرف میری راہنمائی فرما۔ فرمایا ان کو کہا گیا۔ ایک نمک لگی مچھلی زاد راہ کے طور پر لو پھر تم جہاں مچھلی گم کرو گے وہ وہاں ہے۔ فرمایا پھر حضرت موسیٰؑ اور ان کا جوان چل پڑے یہاں تک کہ وہ دونوں اس چٹان تک پہنچے مگر ان کو نظر نہ آیا پھر موسیٰؑ چل پڑے اور انہوں نے اپنے جوان کو چھوڑ دیا اور مچھلی پانی میں ہلنے لگی اور پانی آپس میں ملنے نہ لگا یہاں تک کہ طاق کی مانند ہو گیا۔ فرمایا کہ موسیٰؑ کے جوان نے کہا کیا میں اللہ کے نبی سے نہ جا ملوں اور انہیں اس بارہ میں بتاؤں۔ آپؐ نے فرمایا پھر اسے بھلا دیا گیا۔ پھر جب وہ دونوں آگے نکل گئے تو اس نے اپنے جوان سے کہا کہ ہمیں ہمارا کھانا دو۔ یقینا اپنے اس سفر سے ہمیں بہت تھکان ہوئی ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ انہیں اس وقت تک تھکان نہ ہوئی جب تک کہ وہ (اس مقام سے) آگے نہ نکل گئے۔ آپؐ نے فرمایا پھر اسے یاد آیا۔ اس نے کہا دیکھیں کہ جب ہم نے چٹان پر پناہ لی تھی تو میں مچھلی بھول گیا تھا اور مجھے شیطان کے سوا کسی نے یہ بات نہ بھلائی کہ میں اسے یاد رکھتا اور اس نے سمندر میں عجب طریق سے اپنی راہ لی۔ انہوں نے کہا یہی تو ہم چاہتے تھے۔ پس وہ دونوں اپنے نقوش قدم کا کھوج لگاتے ہوئے لوٹ گئے۔ پھر اس نے موسیٰؑ کو مچھلی (کے گم ہونے) کی جگہ دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ یہی جگہ مجھے بتائی گئی تھی۔ آپؐ نے فرمایا کہ پھر حضرت موسیٰؑ تلاش کرنے لگے تو کیا دیکھتے ہیں کہ خضر کپڑا اوڑھے سیدھے لیٹے ہوئے ہیں یا آپﷺ نے فرمایا کہ بغیر کسی طرف کروٹ لینے کے۔ موسیٰؑ نے کہا السلام علیکم تو خضرؑ نے کپڑا اپنے چہرہ سے ہٹایا اور کہا وعلیکم السلام۔ تم کون ہو؟ انہوں نے کہا میں موسیٰؑ ہوں۔ خضرؑ نے پوچھا کون سے موسیٰ؟ انہوں نے کہا بنی اسرائیل کا موسیٰؑ۔ خضرؑ نے کہا کوئی بڑی بات ہے جو تمہیں لائی ہے؟ حضرت موسیٰؑ نے کہا میں اس لئے آیا ہوں کہ آپ مجھے اس ہدایت میں سے کچھ سکھا دیں جو آپ کو سکھائی گئی ہے۔ خضرؑ نے کہا یقینا تو میرے ساتھ ہر گز صبر کی طاقت نہیں رکھے گا اور تو کیسے اس پر صبر کر سکے گا جب کوئی بات جسے کرنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے۔ میں وہ کروں گا۔ انہوں نے کہا اگر اللہ نے چاہا تو مجھے تو صبر کرنے والا پائے گا اور میں کسی امر میں تیری نافرمانی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا پس اگر تو میرے پیچھے چلے تو مجھ سے کسی چیز کے متعلق سوال نہ کرنا یہاں تک کہ میں خود تجھ سے اس کا کوئی ذکر چھیڑوں۔ پس وہ دونوں روانہ ہوئے یہاں تک کہ وہ کشتی میں سوار ہوئے جسے (بعد ازاں) اس نے اکھیڑ پکھیڑ دیا۔ آپؐ نے فرمایا یا اس کی طرف قصد کیا۔ موسیٰؑ نے اس سے کہا کیا تو نے اس لئے اسے توڑا ہے کہ تم اس کے اہل کو غرق کر دو۔ یقینا تو نے ایک بری بات کی ہے۔ اس نے کہا کیا میں نے کہا نہیں تھا کہ تو ہرگز میرے ساتھ صبر کی استطاعت نہیں رکھ سکے گا۔ اس نے کہا جو میں بھول گیا ہوں اس کا مجھ سے مؤاخذہ نہ کر اور میرے بارہ میں سختی کرتے ہوئے مجھے مشقت میں نہ ڈال۔ وہ دونوں پھر روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب وہ کچھ لڑکوں سے ملے جو کھیل رہے تھے۔ آپؐ نے فرمایا پھر خضرؑ ان (بچوں) میں سے ایک کی طرف تیزی سے گئے اور اسے قتل کردیا۔ موسیٰ علیہ السلام اس وقت ڈر گئے اور انہوں نے کہا کیا تو نے ایک معصوم جان کو جس نے کسی کی جان نہیں لی قتل کر دیا یقینا تو نے ایک سخت ناپسندیدہ بات کی ہے۔ اس موقع پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہم پر اور موسیٰؑ پر اللہ کی رحمت ہو۔ اگر موسیٰؑ جلدی نہ کرتے تو عجیب باتیں ملاحظہ کرتے۔ لیکن انہیں اپنے ساتھی سے شرمندگی محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اگر میں تجھ سے کوئی سوال پوچھوں تو پھر مجھے اپنے ساتھ نہ رہنے دینا۔ یقینا میری طرف سے تو ہر جواز پا چکا ہے۔ اگر وہ صبر کرتے تو ضرور عجیب باتیں ملاحظہ کرتے۔ راوی کہتے ہیں جب آپؐ کسی نبی کا ذکر فرماتے تو اپنے سے یوں شروع فرماتے کہ ہم پر اللہ کی رحمت ہو اور ہمارے بھائی پر اسی طرح ہم پر اللہ کی رحمت ہو۔ پھر وہ دونوں روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب ایک کنجوس بستی والوں کے پاس پہنچے اور کئی مجالس میں گئے اور اس (بستی) کے مکینوں سے انہوں نے کھانا طلب کیا تو انہوں نے ان کی میزبانی سے انکار کر دیا۔ وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرا ہی چاہتی تھی تو انہوں نے اسے سیدھا کر دیا۔ اس نے کہا اگر تو چاہتا تو ضرور اس کام پر اجرت لے سکتا تھا۔ اس نے کہا یہ میرے اور تمہارے درمیان (جدائی) کا وقت ہے اور اس نے اس کا کپڑا پکڑ لیا۔ انہوں نے کہا اب میں تجھے اس کی حقیقت بتاتا ہوں جس پر تو صبر نہیں کر سکا۔ جہاں تک کشتی کا تعلق ہے تو وہ چند غریبوں کی ملکیت تھی جو سمندر میں محنت مزدوری کرتے تھے۔۔۔ الخ۔ پھر جب کشتی کو غصب کرنے والا آئے گا تو اسے عیب دار دیکھ کر اس (کشتی) کو چھوڑ دے گا اور وہ کشتی کو ایک لکڑی لگا کر درست کر لیں گے۔ پس جہاں تک اس لڑکے کا تعلق ہے تو وہ جب سے پیدا کیا گیا تھا اس کا مزاج کافرانہ مزاج تھا اور اس کے والدین اس پر بہت شفقت کرتے تھے۔ اگر وہ بڑا ہوتا تو ان دونوں پر سرکشی اور ناشکری کرتے ہوئے ناقابل برداشت بوجھ ڈال دیتا۔ پس ہم نے چاہا کہ ان کا ربّ انہیں پاکبازی کے اعتبار سے اس سے بہتر اور زیادہ رحم کرنے والا متبادل عطا کرے اور جہاں تک دیوار کا تعلق ہے تو وہ شہر میں رہنے والے دو یتیم لڑکوں کی تھی اور اس کے نیچے ان کے لئے خزانہ تھا۔۔۔ الخ۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الْقَيْسِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَقَبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قِيلَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ نَوْفًا يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَى الَّذِي ذَهَبَ يَلْتَمِسُ الْعِلْمَ لَيْسَ بِمُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ . قَالَ أَسَمِعْتَهُ يَا سَعِيدُ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ كَذَبَ نَوْفٌ . حَدَّثَنَا أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّهُ بَيْنَمَا مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ فِي قَوْمِهِ يُذَكِّرُهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ وَأَيَّامُ اللَّهِ نَعْمَاؤُهُ وَبَلاَؤُهُ إِذْ قَالَ مَا أَعْلَمُ فِي الأَرْضِ رَجُلاً خَيْرًا أَوْ أَعْلَمَ مِنِّي . قَالَ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ إِنِّي أَعْلَمُ بِالْخَيْرِ مِنْهُ أَوْ عِنْدَ مَنْ هُوَ إِنَّ فِي الأَرْضِ رَجُلاً هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ . قَالَ يَا رَبِّ فَدُلَّنِي عَلَيْهِ . قَالَ فَقِيلَ لَهُ تَزَوَّدْ حُوتًا مَالِحًا فَإِنَّهُ حَيْثُ تَفْقِدُ الْحُوتَ . قَالَ فَانْطَلَقَ هُوَ وَفَتَاهُ حَتَّى انْتَهَيَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَعُمِّيَ عَلَيْهِ فَانْطَلَقَ وَتَرَكَ فَتَاهُ فَاضْطَرَبَ الْحُوتُ فِي الْمَاءِ فَجَعَلَ لاَ يَلْتَئِمُ عَلَيْهِ صَارَ مِثْلَ الْكُوَّةِ قَالَ فَقَالَ فَتَاهُ أَلاَ أَلْحَقُ نَبِيَّ اللَّهِ فَأُخْبِرَهُ قَالَ فَنُسِّيَ . فَلَمَّا تَجَاوَزَا قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا . قَالَ وَلَمْ يُصِبْهُمْ نَصَبٌ حَتَّى تَجَاوَزَا . قَالَ فَتَذَكَّرَ قَالَ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنْسَانِيهُ إِلاَّ الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا . قَالَ ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِي . فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا فَأَرَاهُ مَكَانَ الْحُوتِ قَالَ هَا هُنَا وُصِفَ لِي . قَالَ فَذَهَبَ يَلْتَمِسُ فَإِذَا هُوَ بِالْخَضِرِ مُسَجًّى ثَوْبًا مُسْتَلْقِيًا عَلَى الْقَفَا أَوْ قَالَ عَلَى حَلاَوَةِ الْقَفَا قَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ . فَكَشَفَ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ قَالَ وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ مَنْ أَنْتَ قَالَ أَنَا مُوسَى . قَالَ وَمَنْ مُوسَى قَالَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ . قَالَ مَجِيءٌ مَا جَاءَ بِكَ قَالَ جِئْتُ لِتُعَلِّمَنِي مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا . قَالَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا . شَىْءٌ أُمِرْتُ بِهِ أَنْ أَفْعَلَهُ إِذَا رَأَيْتَهُ لَمْ تَصْبِرْ . قَالَ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا وَلاَ أَعْصِي لَكَ أَمْرًا . قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلاَ تَسْأَلْنِي عَنْ شَىْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا . فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ خَرَقَهَا . قَالَ انْتَحَى عَلَيْهَا . قَالَ لَهُ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا . قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا قَالَ لاَ تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلاَ تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا . فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا لَقِيَا غِلْمَانًا يَلْعَبُونَ . قَالَ فَانْطَلَقَ إِلَى أَحَدِهِمْ بَادِيَ الرَّأْىِ فَقَتَلَهُ فَذُعِرَ عِنْدَهَا مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ ذَعْرَةً مُنْكَرَةً . قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَاكِيَةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكْرًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ هَذَا الْمَكَانِ " رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى مُوسَى لَوْلاَ أَنَّهُ عَجَّلَ لَرَأَى الْعَجَبَ وَلَكِنَّهُ أَخَذَتْهُ مِنْ صَاحِبِهِ ذَمَامَةٌ . قَالَ إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَىْءٍ بَعْدَهَا فَلاَ تُصَاحِبْنِي قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا . وَلَوْ صَبَرَ لَرَأَى الْعَجَبَ - قَالَ وَكَانَ إِذَا ذَكَرَ أَحَدًا مِنَ الأَنْبِيَاءِ بَدَأَ بِنَفْسِهِ " رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى أَخِي كَذَا رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْنَا - " فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ لِئَامًا فَطَافَا فِي الْمَجَالِسِ فَاسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ فَأَقَامَهُ . قَالَ لَوْ شِئْتَ لاَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا . قَالَ هَذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ وَأَخَذَ بِثَوْبِهِ . قَالَ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَلَيْهِ صَبْرًا أَمَّا السَّفِينَةُ فَكَانَتْ لِمَسَاكِينَ يَعْمَلُونَ فِي الْبَحْرِ إِلَى آخِرِ الآيَةِ . فَإِذَا جَاءَ الَّذِي يُسَخِّرُهَا وَجَدَهَا مُنْخَرِقَةً فَتَجَاوَزَهَا فَأَصْلَحُوهَا بِخَشَبَةٍ وَأَمَّا الْغُلاَمُ فَطُبِعَ يَوْمَ طُبِعَ كَافِرًا وَكَانَ أَبَوَاهُ قَدْ عَطَفَا عَلَيْهِ فَلَوْ أَنَّهُ أَدْرَكَ أَرْهَقَهُمَا طُغْيَانًا وَكُفْرًا فَأَرَدْنَا أَنْ يُبَدِّلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًا مِنْهُ زَكَاةً وَأَقْرَبَ رُحْمًا . وَأَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلاَمَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ وَكَانَ تَحْتَهُ " . إِلَى آخِرِ الآيَةِ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى كِلاَهُمَا عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ بِإِسْنَادِ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ نَحْوَ حَدِيثِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

آج 10 میں سے 10 باقی