صحیح مسلم 4458: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ کی ازواج مطہراتؓ نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی حضرت فاطمہؓ کو رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیجا۔ حضرت فاطمہؓ نے آپؐ سے اجازت طلب کی اس وقت آپؐ میرے ساتھ میری چادر میں لیٹے ہوئے تھے۔ آپؐ نے انہیں (حضرت فاطمہؓ کو) اجازت دی۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ کی ازواج نے مجھے آپؐ کے پاس بھیجا ہے۔ وہ ابو قحافہ کی بیٹی کے بارہ میں آپؐ سے انصاف چاہتی ہیں۔ (حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں) اور میں خاموش رہی۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا اے میری پیاری بیٹی! کیا تمہیں وہ پسند نہیں جو میں پسند کرتا ہوں۔ اس پر وہ کہنے لگیں کیوں نہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پھر اس (عائشہ) سے محبت کرو۔ وہ (حضرت عائشہؓ) فرماتی ہیں جب حضرت فاطمہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا تو وہ اٹھ کھڑی ہوئیں، نبی ﷺ کی ازواجؓ کے پاس واپس گئیں اور انہیں وہ بتایا جو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا تھا اور جو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا تھا۔ اس پر انہوں نے حضرت فاطمہؓ سے کہا ہمارا نہیں خیال کہ تم ہمارے کچھ کام آئی ہو، اس لئے دوبارہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ اور آپؓ سے عرض کرو کہ آپؐ کی ازواجؓ ابو قحافہ کی بیٹی کے بارہ میں آپؐ سے انصاف مانگتی ہیں۔ اس پر حضرت فاطمہؓ نے کہا کہ خدا کی قسم اس بارہ میں اب میں آپؐ سے کبھی بات نہ کروں گی۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں پھر نبی ﷺ کی ازواجؓ نے نبی ﷺ کی زوجہ حضرت زینبؓ بنت جحش کو بھیجا جو ازواجؓ میں سے صرف اکیلی حضورؐ کی نظر میں مقام کے لئے میرا مقابلہ کیا کرتی تھیں۔ میں نے زینبؓ سے بڑھ کر کسی عورت کو دین کے لحاظ سے بہتر نہیں دیکھا۔ وہ اللہ کا سب سے زیادہ تقویٰ رکھنے والی اور بات کرنے میں سب سے زیادہ سچی اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والی اور سب سے زیادہ صدقہ کرنے والی اور اس کام میں جس کے ذریعہ آپؓ صدقہ کرتیں اور اللہ کا قرب حاصل کرتیں اپنی جان کو سب سے زیادہ ہلکان کرنے والی تھیں۔ البتہ ایک تیزی ان میں تھی کہ جلدی غصہ میں آجاتی تھیں لیکن اس سے بھی جلدی رجوع کر لیتی تھیں۔ آپؓ فرماتی ہیں کہ انہوں (حضرت زینبؓ) نے رسول اللہ ﷺ سے اجازت مانگی _ رسول اللہ ﷺ اس وقت حضرت عائشہؓ کے ساتھ چادر میں اسی حالت میں تھے جس میں حضرت فاطمہؓ کے آنے پر تھے _ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اجازت عطا فرمائی تو انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ کی ازواجؓ نے مجھے آپؐ کے پاس بھیجا ہے۔ وہ آپؐ سے ابو قحافہ کی بیٹی کے بارہ میں انصاف مانگتی ہیں۔ آپؓ (حضرت عائشہؓ) فرماتی ہیں پھر زینبؓ نے مجھے ملامت کی اور کرتی چلی گئیں۔ میں رسول اللہ ﷺ کی طرف نظر لگائے ہوئے تھی اور آپؐ کی آنکھ کی طرف میری نظر تھی کہ کیا مجھے آپؐ (جواب دینے کی) اجازت دیتے ہیں۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ زینبؓ ایسا کرتی رہیں یہاں تک کہ میں جان گئی کہ رسول اللہ ﷺ میرے بدلہ لینے کو ناپسند نہیں فرمائیں گے۔ وہ (حضرت عائشہؓ) فرماتی ہیں پھر میں نے ان کی ملامت کا جواب دینا شروع کیا اور انہیں نہیں چھوڑا جب تک کہ ان پر غالب نہ آگئی۔ وہ فرماتی ہیں اس پر رسول اللہ ﷺ مسکرائے اور فرمایا یہ ابو بکرؓ کی بیٹی ہے! ایک اور روایت میں (حَتَّی أَنْحَیْتُ عَلَیْھَا کی بجائے) أَنْ أَثْخَنْتُھَا غَلَبَۃً کے الفاظ ہیں کہ میں نے اُن کو زیر کر لیا۔
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ حَدَّثَنِي وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ أَرْسَلَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَأْذَنَتْ عَلَيْهِ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ مَعِي فِي مِرْطِي فَأَذِنَ لَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَزْوَاجَكَ أَرْسَلْنَنِي إِلَيْكَ يَسْأَلْنَكَ الْعَدْلَ فِي ابْنَةِ أَبِي قُحَافَةَ وَأَنَا سَاكِتَةٌ - قَالَتْ - فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَىْ بُنَيَّةُ أَلَسْتِ تُحِبِّينَ مَا أُحِبُّ " . فَقَالَتْ بَلَى . قَالَ " فَأَحِبِّي هَذِهِ " . قَالَتْ فَقَامَتْ فَاطِمَةُ حِينَ سَمِعَتْ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرَجَعَتْ إِلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَتْهُنَّ بِالَّذِي قَالَتْ وَبِالَّذِي قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْنَ لَهَا مَا نُرَاكِ أَغْنَيْتِ عَنَّا مِنْ شَىْءٍ فَارْجِعِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُولِي لَهُ إِنَّ أَزْوَاجَكَ يَنْشُدْنَكَ الْعَدْلَ فِي ابْنَةِ أَبِي قُحَافَةَ . فَقَالَتْ فَاطِمَةُ وَاللَّهِ لاَ أُكَلِّمُهُ فِيهَا أَبَدًا . قَالَتْ عَائِشَةُ فَأَرْسَلَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ الَّتِي كَانَتْ تُسَامِينِي مِنْهُنَّ فِي الْمَنْزِلَةِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ أَرَ امْرَأَةً قَطُّ خَيْرًا فِي الدِّينِ مِنْ زَيْنَبَ وَأَتْقَى لِلَّهِ وَأَصْدَقَ حَدِيثًا وَأَوْصَلَ لِلرَّحِمِ وَأَعْظَمَ صَدَقَةً وَأَشَدَّ ابْتِذَالاً لِنَفْسِهَا فِي الْعَمَلِ الَّذِي تَصَدَّقُ بِهِ وَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى مَا عَدَا سَوْرَةً مِنْ حَدٍّ كَانَتْ فِيهَا تُسْرِعُ مِنْهَا الْفَيْئَةَ قَالَتْ فَاسْتَأْذَنَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَعَ عَائِشَةَ فِي مِرْطِهَا عَلَى الْحَالَةِ الَّتِي دَخَلَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا وَهُوَ بِهَا فَأَذِنَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَزْوَاجَكَ أَرْسَلْنَنِي إِلَيْكَ يَسْأَلْنَكَ الْعَدْلَ فِي ابْنَةِ أَبِي قُحَافَةَ . قَالَتْ ثُمَّ وَقَعَتْ بِي فَاسْتَطَالَتْ عَلَىَّ وَأَنَا أَرْقُبُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَرْقُبُ طَرْفَهُ هَلْ يَأْذَنُ لِي فِيهَا - قَالَتْ - فَلَمْ تَبْرَحْ زَيْنَبُ حَتَّى عَرَفْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ يَكْرَهُ أَنْ أَنْتَصِرَ - قَالَتْ - فَلَمَّا وَقَعْتُ بِهَا لَمْ أَنْشَبْهَا حِينَ أَنْحَيْتُ عَلَيْهَا - قَالَتْ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَتَبَسَّمَ " إِنَّهَا ابْنَةُ أَبِي بَكْرٍ " . حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُهْزَاذَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ فِي الْمَعْنَى غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَلَمَّا وَقَعْتُ بِهَا لَمْ أَنْشَبْهَا أَنْ أَثْخَنْتُهَا غَلَبَةً .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم