صحیح مسلم 45: كتاب الإيمان
حضرت عمران بن حُصَینؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے کہ آپؐ نے فرمایا حیا خیر ہی لاتی ہے۔ اس پر بُشیر بن کعب نے کہا کہ حکمت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اس (حیا) سے وقار اور سکینت ہوتی ہے۔ حضرت عمرانؓ نے کہا کہ میں تجھے رسول اللہ ﷺ کی حدیث سنا رہا ہوں اور تم مجھے اپنے صحیفوں میں سے سناتے ہو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا السَّوَّارِ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " الْحَيَاءُ لاَ يَأْتِي إِلاَّ بِخَيْرٍ " . فَقَالَ بُشَيْرُ بْنُ كَعْبٍ إِنَّهُ مَكْتُوبٌ فِي الْحِكْمَةِ أَنَّ مِنْهُ وَقَارًا وَمِنْهُ سَكِينَةً . فَقَالَ عِمْرَانُ أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَتُحَدِّثُنِي عَنْ صُحُفِكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی