صحیح مسلم 4506: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

عبد اللہ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو ذرؓ نے بیان کیا کہ ہم اپنی قوم غِفار سے نکلے اور وہ حرمت والے مہینہ کو حلال قرار دیتے تھے۔ مَیں، میرا بھائی انیس اور ہماری ماں نکلے اور اپنے ایک ماموں کے ہاں اُترے، ہمارے ماموں نے ہمارا اکرام کیا اور ہم سے حسنِ سلوک کیا لیکن ان کی قوم نے ہم سے حسد کیا اور کہا کہ جب تم اپنے گھر والوں کے پاس سے چلے جاتے ہو تو انیس ان کے پاس آجاتا ہے۔ اس پر ہمارے ماموں آئے تو انہوں نے اس بات کا جو اُن سے کہی گئی تھی ذکر کیا میں نے کہا کہ جو نیکی آپ نے ہم سے کی تھی اسے آپ نے مکدّر کر دیا ہے۔ پس اس کے بعد ہم آپ کے ساتھ اکٹھے نہیں ہو سکتے پھر ہم اپنے اونٹوں کے پاس گئے۔ ان پر سامان لادا ہمارے ماموں نے اپنے کپڑے سے (اپنے آپ کو) ڈھانپ لیا اور رونے لگے پھر ہم چل پڑے یہانتک کہ مکہ کے سامنے جا کر اترے۔ انیس نے ہمارے اونٹوں پر اور اتنے ہی دوسرے اونٹوں پر شرط لگائی۔ پھر وہ دونوں کاہن کے پاس آئے اس نے انیس کو بہتر قرار دیا۔ انیس ہمارے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور اونٹ لے آیا۔ (حضرت ابو ذرؓ ) نے کہا اے میرے بھتیجے میں نے رسول اللہﷺ سے ملنے سے پہلے تین سال نماز پڑھی۔ (انیس کہتے ہیں ) میں نے پوچھا کس کی (نماز؟) انہوں (حضرت ابو ذرؓ ) نے کہا اللہ کے لئے۔ میں نے کہا کہ آپ رخ کس طرف کرتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ جس طرف میرا رب میرا رخ پھیر دیتا ادھر میں رخ کرلیتا۔ میں رات کی نماز پڑھتا یہانتک کہ جب اس کا آخری حصہ آجاتا تو میں اس طرح پڑ جاتا جس طرح کوئی چادر ہو جس پر دھوپ آجاتی۔ انیس نے کہا کہ مجھے مکہ میں کوئی کام ہے۔ پس تم (پیچھے) میرا کام سنبھالو۔ پس اُنیس چلا گیا وہ مکہ آیا اور میرے پاس آنے میں دیر کی۔ پھر وہ آیا تو میں نے کہا کہ یہ تم نے کیا کیا؟ اس نے کہا کہ میں مکہ میں ایک شخص سے ملا ہوں جو تیرے دین پر ہے۔ اس کا گمان ہے کہ اللہ نے اسے بھیجا ہے۔ میں نے کہا کہ لوگ کیا کہتے ہیں؟ اس نے کہا وہ اسے شاعر، کاہن، جادو گر کہتے ہیں۔ اُنیس بھی شاعر تھا۔ انیس نے کہا کہ میں نے کا ہنوں کی باتیں سنی ہیں لیکن جو وہ کہتے ہیں وہ نہیں ہے۔ میں نے آپؐ کی بات کو شعر کے اوزان و اقسام پر پرکھا ہے۔ میرے علاوہ (بھی) کسی کی زبان پر یہ نہیں آسکتا کہ یہ شعر ہے۔ اللہ کی قسم یقینا وہ سچا ہے اور یہ ضرور جھوٹے ہیں۔ وہ (حضرت ابو ذرؓ ) کہتے ہیں میں نے کہا کہ تم میرا کام سنبھالو اور میں جاؤں اور دیکھوں۔ وہ کہتے ہیں میں مکہ آیا تو میں نے ان میں سے ایک کمزور شخص کو پایا تو اس سے کہا کہ وہ شخص کہاں ہے جسے تم صابی کہتے ہو۔ اس نے میری طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ صابی ہے۔ پس وادی والے ہر ڈھیلا اور ہڈی لے کر مجھ پر پل پڑے یہانتک کہ میں غش کھا کر گر پڑا۔ وہ کہتے ہیں پس جب میں اٹھا تو گویا میں ایک سرخ بت تھا۔ وہ کہتے ہیں پھر میں زمزم پر آیا اور اپنے اوپر سے خون کو دھویا اور اس(زمزم) کا پانی پیا اور اے میرے بھتیجے ! میں اس حالت میں تیس دن رات رہا اور زمزم کے پانی کے علاوہ میرے لئے کوئی کھانا نہ تھا۔ میں اتنا موٹا ہو گیا کہ میرے پیٹ میں شکنیں پڑنے لگیں لیکن میں نے اپنے پیٹ میں بھوک کی کوئی کمزوری نہیں پائی۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک رات جب چاند پوری طرح چمک رہا تھا کہ اس دوران ان پر یعنی اہل مکہ پر نیند طاری ہوگئی اور کوئی بیت اللہ کا طواف نہیں کر رہا تھا اور ان میں سے دو عورتیں اساف اور نائلہ کو پکار رہی تھیں۔ وہ (حضرت ابو ذرؓ )کہتے ہیں کہ وہ اپنے طواف کے دوران میرے پاس سے گزریں۔ میں نے کہا کہ ایک کا دوسرے سے نکاح کردو۔ وہ (ابو ذرؓ ) کہتے ہیں وہ دونوں اپنی بات سے نہ رکیں وہ کہتے ہیں وہ دونوں (پھر اپنے طواف میں ) میرے پاس سے گزریں تو میں نے بغیر کسی کنایہ کے (اساف اور نائلہ) کو گالی دی۔ وہ دونوں ہلاکت کی بد دعا کرتے ہوئے، یہ کہتے ہوئے لوٹیں کاش یہاں ہمارے لوگوں میں سے کوئی ہوتا۔ وہ کہتے ہیں کہ ان دونوں کو رسول اللہﷺ اور حضرت ابو بکرؓ ملے۔ وہ اتر رہے تھے۔ آپؐ نے فرمایا تم دونوں کو کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کعبہ اور اس کے پردوں کے درمیان ایک صابی ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ اس نے تم سے کیا کہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسی بات کہی ہے جس سے منہ بھر جاتا ہے(یعنی ناقابلِ بیان ہے) پھر رسول اللہﷺ تشریف لائے یہانتک کہ حجر اسود کو بوسہ دیا اور آپؐ نے اور آپؐ کے ساتھی نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر نماز پڑھی جب آپؐ نے اپنی نماز پڑھ لی تو حضرت ابو ذرؓ کہتے ہیں میں پہلا تھا جس نے اسلامی طریق پر آپ کو سلام کیا وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا السلام علیک یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا وَعَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ۔ پھر آپؐ نے فرمایا تم کون ہو؟ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا میں غفار سے ہوں۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے اپنا ہاتھ نیچے کیا اور اپنی انگلیاں اپنی پیشانی پر رکھیں۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ میرا اپنے آپ کو غفار کی طرف منسوب کرنا آپؐ نے ناپسند فرمایا ہے۔ میں آپؐ کے ہاتھ کو پکڑنے لگا تو آپؐ کے ساتھی نے مجھے روک دیا۔ وہ آپؐ کو مجھ سے زیادہ جانتے تھے۔ پھر آپؐ نے اپنا سر اٹھایا پھر فرمایا تم یہاں کب سے ہو؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا میں یہاں تیس دن رات سے ہوں۔ آپؐ نے فرمایا کہ تمہیں کھانا کون کھلا تا ہے؟ حضرت ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میرے لئے زمزم کے پانی کے علاوہ اور کھانا نہیں میں اتنا موٹا ہوگیا یہانتک کہ میرے پیٹ پر بل پڑگئے ہاں میں اپنے آپ میں بھوک کی کوئی کمزوری محسوس نہیں کرتا۔ آپؐ نے فرمایا یہ (زمزم) مبارک ہے۔ یہ ایسا کھانا ہے جو سیر کردیتا ہے۔ حضرت ابو بکرؓ نے کہا یا رسولؐ اللہ !آج رات اسے کھانا کھلانے کی مجھے اجازت دیجئے۔ رسول اللہﷺ اور حضرت ابو بکرؓ چلے اور میں ان کے ساتھ چلا۔ حضرت ابو بکرؓ نے دروازہ کھولا اور ہمارے لئے طائف کے خشک انگور لانے لگے اور یہ پہلا کھانا تھا جو میں نے وہاں کھایا پھر میں کچھ عرصہ ٹھہرا رہا پھر میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں آیا تو آپؐ نے فرمایا کہ مجھے ایک کھجوروں والی زمین دکھائی گئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ یثرب ہے۔ کیا تم میری طرف سے اپنی قوم کو تبلیغ کرو گے؟ قریب ہے کہ اللہ تمہارے ذریعہ سے انہیں فائدہ پہنچا دے۔ اور ان کی وجہ سے تمہیں اجر دے۔ پھر میں انیس کے پاس آیا تو اس نے کہا کہ کیا بات ہے؟ میں نے کہا کہ بات یہ ہے کہ میں اسلام لے آیا ہوں اور تصدیق کی ہے۔ اس نے کہا کہ مجھے تیرے دین سے کوئی بے رغبتی نہیں ہے یقینا میں نے بھی اسلام قبول کیا ہے اور تصدیق کی ہے۔ پھر ہم اپنی والدہ کے پاس آئے تو اس نے کہا کہ مجھے بھی تم دونوں کے دین سے کوئی بے رغبتی نہیں ہے یقینا میں نے بھی اسلام قبول کیا اور تصدیق کی پھر ہم سوار ہوئے یہانتک کہ اپنی قوم غفار میں آئے۔ تو ان میں سے نصف نے اسلام قبول کر لیا۔ ایماء بن رحضہ غفاری جو ان کے سردار تھے ان کی امامت کرتے تھے۔ ان میں سے نصف نے کہا جب رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائیں گے تو ہم بھی اسلام قبول کرلیں گے۔ پس جب رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائے تو ان کے باقی نصف نے بھی اسلام قبول کرلیا اور اسلم قبیلہ آیا تو انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! جس پر ہمارے بھائیوں نے اسلام قبول کیا ہے ہم بھی اس پر اسلام قبول کرتے ہیں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا غفار کو اللہ نے بخش دیا اور اسلم قبیلہ کو اللہ نے سلامتی عطا فرمائی۔ ایک اور روایت میں حضرت ابو ذرؓ کی اس بات کے بعد کہ میں نے کہا کہ تم میرا انتظار کرو یہانتک کہ میں آجاؤں اور دیکھوں یہ اضافہ ہے کہ اس نے کہا ہاں مکہ والوں سے ہشیار رہنا کیونکہ انہوں نے اس سے بغض رکھا ہے اور برا سلوک کیا ہے۔ ایک اور روایت میں ہے عبد اللہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ حضرت ابوذرؓ نے کہا اے میرے بھتیجے میں نے نبیﷺ کی بعثت سے دوسال پہلے نماز پڑھی ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے پوچھا کہ آپ رخ کدھر کرتے تھے؟ انہوں نے کہا جہاں اللہ نے میرا رخ پھیر دیا۔ باقی روایت پہلی کی طرح ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ وہ دونوں ایک کاہن کے پاس مقابلہ کے فیصلہ کے لئے گئے۔ وہ کہتے ہیں میرا بھائی انیس اس کی تعریف کرتا رہا یہانتک کہ اس کاہن نے اسے غالب قرار دے دیا۔ وہ کہتے ہیں پھر ہم نے اس کے اونٹ لے لئے اور انہیں اپنے اونٹوں سے ملا لیا۔ اس روایت میں یہ بھی ہے کہ نبیﷺ تشریف لائے اور بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیمؑ کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں۔ حضرت ابو ذرؓ کہتے ہیں میں آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں پہلا شخص تھا جس نے آپؐ کو اسلامی طریق پر سلام کیا۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ آپؐ پر سلامتی ہو آپؐ نے فرمایا تم پر بھی سلامتی ہو، تم کون ہو؟ اس روایت میں یہ بھی ہے آپؐ نے فرمایا تم کب سے یہاں ہو؟ ابو ذرؓ کہتے ہیں میں نے کہا پندرہ روز سے ہوں اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ حضرت ابو بکرؓ نے (حضورﷺ کی خدمت میں ) عرض کیا آج رات اس کی ضیافت کا شرف آپؐ مجھے عطا کردیں۔

حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ خَرَجْنَا مِنْ قَوْمِنَا غِفَارٍ وَكَانُوا يُحِلُّونَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ فَخَرَجْتُ أَنَا وَأَخِي أُنَيْسٌ وَأُمُّنَا فَنَزَلْنَا عَلَى خَالٍ لَنَا فَأَكْرَمَنَا خَالُنَا وَأَحْسَنَ إِلَيْنَا فَحَسَدَنَا قَوْمُهُ فَقَالُوا إِنَّكَ إِذَا خَرَجْتَ عَنْ أَهْلِكَ خَالَفَ إِلَيْهِمْ أُنَيْسٌ فَجَاءَ خَالُنَا فَنَثَا عَلَيْنَا الَّذِي قِيلَ لَهُ فَقُلْتُ لَهُ أَمَّا مَا مَضَى مِنْ مَعْرُوفِكَ فَقَدْ كَدَّرْتَهُ وَلاَ جِمَاعَ لَكَ فِيمَا بَعْدُ . فَقَرَّبْنَا صِرْمَتَنَا فَاحْتَمَلْنَا عَلَيْهَا وَتَغَطَّى خَالُنَا ثَوْبَهُ فَجَعَلَ يَبْكِي فَانْطَلَقْنَا حَتَّى نَزَلْنَا بِحَضْرَةِ مَكَّةَ فَنَافَرَ أُنَيْسٌ عَنْ صِرْمَتِنَا وَعَنْ مِثْلِهَا فَأَتَيَا الْكَاهِنَ فَخَيَّرَ أُنَيْسًا فَأَتَانَا أُنَيْسٌ بِصِرْمَتِنَا وَمِثْلِهَا مَعَهَا - قَالَ - وَقَدْ صَلَّيْتُ يَا ابْنَ أَخِي قَبْلَ أَنْ أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِثَلاَثِ سِنِينَ . قُلْتُ لِمَنْ قَالَ لِلَّهِ . قُلْتُ فَأَيْنَ تَوَجَّهُ قَالَ أَتَوَجَّهُ حَيْثُ يُوَجِّهُنِي رَبِّي أُصَلِّي عِشَاءً حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ أُلْقِيتُ كَأَنِّي خِفَاءٌ حَتَّى تَعْلُوَنِي الشَّمْسُ . فَقَالَ أُنَيْسٌ إِنَّ لِي حَاجَةً بِمَكَّةَ فَاكْفِنِي . فَانْطَلَقَ أُنَيْسٌ حَتَّى أَتَى مَكَّةَ فَرَاثَ عَلَىَّ ثُمَّ جَاءَ فَقُلْتُ مَا صَنَعْتَ قَالَ لَقِيتُ رَجُلاً بِمَكَّةَ عَلَى دِينِكَ يَزْعُمُ أَنَّ اللَّهَ أَرْسَلَهُ . قُلْتُ فَمَا يَقُولُ النَّاسُ قَالَ يَقُولُونَ شَاعِرٌ كَاهِنٌ سَاحِرٌ . وَكَانَ أُنَيْسٌ أَحَدَ الشُّعَرَاءِ . قَالَ أُنَيْسٌ لَقَدْ سَمِعْتُ قَوْلَ الْكَهَنَةِ فَمَا هُوَ بِقَوْلِهِمْ وَلَقَدْ وَضَعْتُ قَوْلَهُ عَلَى أَقْرَاءِ الشِّعْرِ فَمَا يَلْتَئِمُ عَلَى لِسَانِ أَحَدٍ بَعْدِي أَنَّهُ شِعْرٌ وَاللَّهِ إِنَّهُ لَصَادِقٌ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ . قَالَ قُلْتُ فَاكْفِنِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأَنْظُرَ . قَالَ فَأَتَيْتُ مَكَّةَ فَتَضَعَّفْتُ رَجُلاً مِنْهُمْ فَقُلْتُ أَيْنَ هَذَا الَّذِي تَدْعُونَهُ الصَّابِئَ فَأَشَارَ إِلَىَّ فَقَالَ الصَّابِئَ . فَمَالَ عَلَىَّ أَهْلُ الْوَادِي بِكُلِّ مَدَرَةٍ وَعَظْمٍ حَتَّى خَرَرْتُ مَغْشِيًّا عَلَىَّ - قَالَ - فَارْتَفَعْتُ حِينَ ارْتَفَعْتُ كَأَنِّي نُصُبٌ أَحْمَرُ - قَالَ - فَأَتَيْتُ زَمْزَمَ فَغَسَلْتُ عَنِّي الدِّمَاءَ وَشَرِبْتُ مِنْ مَائِهَا وَلَقَدْ لَبِثْتُ يَا ابْنَ أَخِي ثَلاَثِينَ بَيْنَ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ مَا كَانَ لِي طَعَامٌ إِلاَّ مَاءُ زَمْزَمَ فَسَمِنْتُ حَتَّى تَكَسَّرَتْ عُكَنُ بَطْنِي وَمَا وَجَدْتُ عَلَى كَبِدِي سُخْفَةَ جُوعٍ - قَالَ - فَبَيْنَا أَهْلُ مَكَّةَ فِي لَيْلَةٍ قَمْرَاءَ إِضْحِيَانَ إِذْ ضُرِبَ عَلَى أَسْمِخَتِهِمْ فَمَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ أَحَدٌ وَامْرَأَتَيْنِ مِنْهُمْ تَدْعُوَانِ إِسَافًا وَنَائِلَةَ - قَالَ - فَأَتَتَا عَلَىَّ فِي طَوَافِهِمَا فَقُلْتُ أَنْكِحَا أَحَدَهُمَا الأُخْرَى - قَالَ - فَمَا تَنَاهَتَا عَنْ قَوْلِهِمَا - قَالَ - فَأَتَتَا عَلَىَّ فَقُلْتُ هَنٌ مِثْلُ الْخَشَبَةِ غَيْرَ أَنِّي لاَ أَكْنِي . فَانْطَلَقَتَا تُوَلْوِلاَنِ وَتَقُولاَنِ لَوْ كَانَ هَا هُنَا أَحَدٌ مِنْ أَنْفَارِنَا . قَالَ فَاسْتَقْبَلَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ وَهُمَا هَابِطَانِ قَالَ " مَا لَكُمَا " . قَالَتَا الصَّابِئُ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا قَالَ " مَا قَالَ لَكُمَا " . قَالَتَا إِنَّهُ قَالَ لَنَا كَلِمَةً تَمْلأُ الْفَمَ . وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ وَطَافَ بِالْبَيْتِ هُوَ وَصَاحِبُهُ ثُمَّ صَلَّى فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ أَبُو ذَرٍّ . فَكُنْتُ أَنَا أَوَّلُ مَنْ حَيَّاهُ بِتَحِيَّةِ الإِسْلاَمِ - قَالَ - فَقُلْتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ " وَعَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ " . ثُمَّ قَالَ " مَنْ أَنْتَ " . قَالَ قُلْتُ مِنْ غِفَارٍ - قَالَ - فَأَهْوَى بِيَدِهِ فَوَضَعَ أَصَابِعَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي كَرِهَ أَنِ انْتَمَيْتُ إِلَى غِفَارٍ . فَذَهَبْتُ آخُذُ بِيَدِهِ فَقَدَعَنِي صَاحِبُهُ وَكَانَ أَعْلَمَ بِهِ مِنِّي ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ قَالَ " مَتَى كُنْتَ هَا هُنَا " . قَالَ قُلْتُ قَدْ كُنْتُ هَا هُنَا مُنْذُ ثَلاَثِينَ بَيْنَ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ قَالَ " فَمَنْ كَانَ يُطْعِمُكَ " . قَالَ قُلْتُ مَا كَانَ لِي طَعَامٌ إِلاَّ مَاءُ زَمْزَمَ . فَسَمِنْتُ حَتَّى تَكَسَّرَتْ عُكَنُ بَطْنِي وَمَا أَجِدُ عَلَى كَبِدِي سُخْفَةَ جُوعٍ قَالَ " إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ " . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي فِي طَعَامِهِ اللَّيْلَةَ . فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ وَانْطَلَقْتُ مَعَهُمَا فَفَتَحَ أَبُو بَكْرٍ بَابًا فَجَعَلَ يَقْبِضُ لَنَا مِنْ زَبِيبِ الطَّائِفِ وَكَانَ ذَلِكَ أَوَّلَ طَعَامٍ أَكَلْتُهُ بِهَا ثُمَّ غَبَرْتُ مَا غَبَرْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِنَّهُ قَدْ وُجِّهَتْ لِي أَرْضٌ ذَاتُ نَخْلٍ لاَ أُرَاهَا إِلاَّ يَثْرِبَ فَهَلْ أَنْتَ مُبَلِّغٌ عَنِّي قَوْمَكَ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَنْفَعَهُمْ بِكَ وَيَأْجُرَكَ فِيهِمْ " . فَأَتَيْتُ أُنَيْسًا فَقَالَ مَا صَنَعْتَ قُلْتُ صَنَعْتُ أَنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ . قَالَ مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْ دِينِكَ فَإِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ . فَأَتَيْنَا أُمَّنَا فَقَالَتْ مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْ دِينِكُمَا فَإِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ . فَاحْتَمَلْنَا حَتَّى أَتَيْنَا قَوْمَنَا غِفَارًا فَأَسْلَمَ نِصْفُهُمْ وَكَانَ يَؤُمُّهُمْ إِيمَاءُ بْنُ رَحَضَةَ الْغِفَارِيُّ وَكَانَ سَيِّدَهُمْ . وَقَالَ نِصْفُهُمْ إِذَا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ أَسْلَمْنَا . فَقَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ فَأَسْلَمَ نِصْفُهُمُ الْبَاقِي وَجَاءَتْ أَسْلَمُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِخْوَتُنَا نُسْلِمُ عَلَى الَّذِي أَسْلَمُوا عَلَيْهِ . فَأَسْلَمُوا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ " . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلاَلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ قُلْتُ فَاكْفِنِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأَنْظُرَ . قَالَ نَعَمْ وَكُنْ عَلَى حَذَرٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ فَإِنَّهُمْ قَدْ شَنِفُوا لَهُ وَتَجَهَّمُوا . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ يَا ابْنَ أَخِي صَلَّيْتُ سَنَتَيْنِ قَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . قَالَ قُلْتُ فَأَيْنَ كُنْتَ تَوَجَّهُ قَالَ حَيْثُ وَجَّهَنِيَ اللَّهُ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ فَتَنَافَرَا إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْكُهَّانِ . قَالَ فَلَمْ يَزَلْ أَخِي أُنَيْسٌ يَمْدَحُهُ حَتَّى غَلَبَهُ - قَالَ - فَأَخَذْنَا صِرْمَتَهُ فَضَمَمْنَاهَا إِلَى صِرْمَتِنَا . وَقَالَ أَيْضًا فِي حَدِيثِهِ قَالَ فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ - قَالَ - فَأَتَيْتُهُ فَإِنِّي لأَوَّلُ النَّاسِ حَيَّاهُ بِتَحِيَّةِ الإِسْلاَمِ - قَالَ - قُلْتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " وَعَلَيْكَ السَّلاَمُ مَنْ أَنْتَ " . وَفِي حَدِيثِهِ أَيْضًا فَقَالَ " مُنْذُ كَمْ أَنْتَ هَا هُنَا " . قَالَ قُلْتُ مُنْذُ خَمْسَ عَشْرَةَ . وَفِيهِ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَتْحِفْنِي بِضِيَافَتِهِ اللَّيْلَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

آج 10 میں سے 10 باقی