صحیح مسلم 4529: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

مسروق سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہؓ کے پاس گیا تو ان کے پاس حضرت حسان بن ثابتؓ تھے اور ان کو شعر پڑھ کر سُنا رہے تھے اور (اپنے اشعار کے ذریعہ اچھی صفات بیان کر رہے تھے وہ کہہ رہے تھے
حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تُزَنُّ بِرِیْبَۃٍ
وَتُصْبِحُ غَرْثَی مِنْ لُحُوْمِ الْغَوَافِلِ
یعنی وہ پاکدامن اور باوقار ہیں۔ ان پر کوئی الزام نہیں لگایا جا سکتا اور وہ صبح اس حال میں کرتی ہیں کہ سادہ معصوم عورتوں کے گوشت سے خالی پیٹ ہوتی ہیں (یعنی ان کی غیبت نہیں کرتیں) اس پر حضرت عائشہؓ نے ان سے فرمایا لیکن تم تو ایسے نہیں ہو۔ مسروق کہتے ہیں میں نے آپؓ (حضرت عائشہؓ) سے کہا آپؓ ان (حسانؓ) کو اپنے ہاں آنے کی اجازت کیوں دیتی ہیں اور اللہ نے فرمایا ہے کہ جو اُن میں سے بڑے گناہ کا مرتکب ہوا اس کے لئے بڑا عذاب ہے تو حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ نابینائی سے زیادہ شدید عذاب کیا ہوسکتا ہے۔ یہ رسول اللہﷺ کی طرف سے مدافعت یا کہا ہجو کرتے تھے۔ ایک اور روایت میں (یُنَافِحُ أَوْ یُھَاجِی کی بجائے) یَذُبُّ کے الفاظ ہیں اور حَصَانٌ رَزَانٌ کا ذکر نہیں۔

حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَعِنْدَهَا حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ يُنْشِدُهَا شِعْرًا يُشَبِّبُ بِأَبْيَاتٍ لَهُ فَقَالَ حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تُزَنُّ بِرِيبَةٍ وَتُصْبِحُ غَرْثَى مِنْ لُحُومِ الْغَوَافِلِ فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ لَكِنَّكَ لَسْتَ كَذَلِكَ . قَالَ مَسْرُوقٌ فَقُلْتُ لَهَا لِمَ تَأْذَنِينَ لَهُ يَدْخُلُ عَلَيْكِ وَقَدْ قَالَ اللَّهُ { وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ} فَقَالَتْ فَأَىُّ عَذَابٍ أَشَدُّ مِنَ الْعَمَى إِنَّهُ كَانَ يُنَافِحُ أَوْ يُهَاجِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . حَدَّثَنَاهُ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ قَالَتْ كَانَ يَذُبُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَلَمْ يَذْكُرْ حَصَانٌ رَزَانٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

24:12

آج 10 میں سے 10 باقی