صحیح مسلم 4544: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

حضرت ابو موسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی ہجرت کی خبر ملی اور ہم یمن میں تھے تو ہم آپؐ کی طرف، ہجرت کرتے ہوئے نکلے_ میں اور میرے دو بھائی_ میں ان دونوں سے چھوٹا تھا۔ ان میں سے ایک ابو بردہؓ تھے اور دوسرے ابو رہمؓ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میری قوم کے پچاس 50 سے کچھ اوپر ترپن 53 یا باون 52 افراد تھے۔ حضرت ابو موسیٰؓ کہتے ہیں ہم ایک کشتی میں سوار ہوگئے۔ ہماری کشتی نے ہمیں نجاشی کے پاس حبشہ میں لا ڈالا۔ وہاں ہم حضرت جعفر بن ابو طالبؓ اور ان کے ساتھ ان کے ساتھیوں سے ملے۔ حضرت جعفرؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں یہاں بھیجا تھا اور (یہاں ) قیام کرنے کا حکم فرمایا تھا۔ پس تم لوگ بھی ہمارے ساتھ یہاں قیام کرو۔ حضرت ابو موسیٰؓ کہتے ہیں چنانچہ ہم ان کے پاس رہے یہاں تک کہ ہم سب اکٹھے (مدینہ) گئے۔ وہ کہتے ہیں پھر رسول اللہ ﷺ سے ہماری ملاقات ہوئی تو آپؐ نے خیبر فتح کیا۔ آپؐ نے ہمیں (مال غنیمت سے) حصہ دیا یا اس میں سے ہمیں عطا کیا۔ اور کسی کو جو فتح خیبر سے غیر حاضر تھا اس میں سے کچھ نہ دیا سوائے اس کے جو آپؐ کے ساتھ حاضر تھا اور سوائے ہماری کشتی والے ساتھیوں کے جو جعفرؓ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ تھے کو بھی ان حاضر اصحابؓ کے ساتھ حصہ دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگوں میں سے بعض ہمیں یعنی کشتی والوں سے کہتے ہم تم سے ہجرت میں سبقت لے گئے۔ وہ (ابو موسیٰؓ) کہتے ہیں کہ اسماءؓ بنت عمیس جو ہمارے ساتھ آنے والوں میں سے تھیں اور وہ ان میں سے تھیں جو نبی ﷺ کی زوجہ حضرت حفصہؓ سے ملنے گئی تھیں اور وہ ان میں سے تھیں جنہوں نے نجاشی کی طرف ہجرت کی تھی۔ حضرت عمرؓ حضرت حفصہؓ کے پاس تشریف لائے اور حضرت اسماءؓ ان کے پاس تھیں جب حضرت عمرؓ نے حضرت اسماءؓ کو دیکھا تو پوچھا یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ اسماء بنت عمیسؓ۔ حضرت عمرؓ نے کہا یہ حبشیہ ہے، یہ بحری سفر کرنے والی ہے۔ حضرت اسماءؓ نے کہا جی ہاں۔ اس پر حضرت عمرؓ نے کہا ہم ہجرت میں تم لوگوں پر سبقت لے چکے ہیں اس لئے ہم تمہاری نسبت رسول اللہ ﷺ کے زیادہ حقدار ہیں۔ اس پر حضرت اسماءؓ کو غصہ آگیا اور کہا یہ یہ بات نہیں:۔ اے عمرؓ ! آپ نے ٹھیک نہیں کہا۔ خدا کی قسم آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ حضورؐ تمہارے بھوکے کو کھانا کھلاتے اور تمہارے نادان کو وعظ فرماتے تھے اور ہم دور دراز رہنے والے دشمنوں کے علاقہ یا سر زمین میں تھے اور یہ اللہ اور اس کے رسولؐ کی خاطر تھا اور خدا کی قسم میں اس وقت تک کچھ نہ کھاؤں گی نہ پیوں گی جب تک آپ نے جو کہا ہے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے نہ کرلوں اور ہمیں تکلیف بھی دی جاتی تھی اور ڈرایا بھی جاتا تھا۔ میں تو رسول اللہ ﷺ سے ضرور اس کا ذکر کروں گی اور آپؐ سے دریافت کروں گی۔ خدا کی قسم نہ تو میں جھوٹ بولوں گی اور نہ کوئی پیچ دار بات کروں گی اور نہ اس میں کوئی زیادہ کروں گی۔ وہ (حضرت ابو موسیٰؓ) کہتے ہیں جب نبی ﷺ تشریف لائے تو انہوں (حضرت اسماءؓ) نے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ ! حضرت عمرؓ نے یہ یہ بات کہی ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ تمہاری نسبت میرے زیادہ حقدار نہیں ہیں ان کی اور ان کے ساتھیوں کی ایک ہجرت ہے اور تمہارے لئے_ تم اے کشتی والو_ دو ہجرتیں ہیں۔ وہ (حضرت اسماءؓ) بیان کرتی ہیں میں نے حضرت ابو موسیٰؓ اور کشتی والوں کو دیکھا کہ وہ فوج در فوج میرے پاس آکر اس حدیث کے بارہ میں پوچھتے تھے اور دنیا کی کوئی چیز ان کے لئے اس بات سے زیادہ باعث خوشی اور اس سے زیادہ بڑی نہیں تھی جو رسول اللہ ﷺ نے ان کے بارہ میں فرمائی تھی۔ ابو بردہ کہتے ہیں کہ حضرت اسماءؓ نے کہا کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ ؓ کو دیکھا کہ وہ مجھ سے یہ روایت بار بار سننے کی خواہش کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الأَشْعَرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي بُرَيْدٌ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ بَلَغَنَا مَخْرَجُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ بِالْيَمَنِ فَخَرَجْنَا مُهَاجِرِينَ إِلَيْهِ أَنَا وَأَخَوَانِ لِي أَنَا أَصْغَرُهُمَا أَحَدُهُمَا أَبُو بُرْدَةَ وَالآخَرُ أَبُو رُهْمٍ - إِمَّا قَالَ بِضْعًا وَإِمَّا قَالَ ثَلاَثَةً وَخَمْسِينَ أَوِ اثْنَيْنِ وَخَمْسِينَ رَجُلاً مِنْ قَوْمِي - قَالَ فَرَكِبْنَا سَفِينَةً فَأَلْقَتْنَا سَفِينَتُنَا إِلَى النَّجَاشِيِّ بِالْحَبَشَةِ فَوَافَقْنَا جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَأَصْحَابَهُ عِنْدَهُ فَقَالَ جَعْفَرٌ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَنَا هَا هُنَا وَأَمَرَنَا بِالإِقَامَةِ فَأَقِيمُوا مَعَنَا . فَأَقَمْنَا مَعَهُ حَتَّى قَدِمْنَا جَمِيعًا - قَالَ - فَوَافَقْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ فَأَسْهَمَ لَنَا - أَوْ قَالَ أَعْطَانَا مِنْهَا - وَمَا قَسَمَ لأَحَدٍ غَابَ عَنْ فَتْحِ خَيْبَرَ مِنْهَا شَيْئًا إِلاَّ لِمَنْ شَهِدَ مَعَهُ إِلاَّ لأَصْحَابِ سَفِينَتِنَا مَعَ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ قَسَمَ لَهُمْ مَعَهُمْ - قَالَ - فَكَانَ نَاسٌ مِنَ النَّاسِ يَقُولُونَ لَنَا - يَعْنِي لأَهْلِ السَّفِينَةِ - نَحْنُ سَبَقْنَاكُمْ بِالْهِجْرَةِ . قَالَ فَدَخَلَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ - وَهِيَ مِمَّنْ قَدِمَ مَعَنَا - عَلَى حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم زَائِرَةً وَقَدْ كَانَتْ هَاجَرَتْ إِلَى النَّجَاشِيِّ فِيمَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِ فَدَخَلَ عُمَرُ عَلَى حَفْصَةَ وَأَسْمَاءُ عِنْدَهَا فَقَالَ عُمَرُ حِينَ رَأَى أَسْمَاءَ مَنْ هَذِهِ قَالَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ . قَالَ عُمَرُ الْحَبَشِيَّةُ هَذِهِ الْبَحْرِيَّةُ هَذِهِ فَقَالَتْ أَسْمَاءُ نَعَمْ . فَقَالَ عُمَرُ سَبَقْنَاكُمْ بِالْهِجْرَةِ فَنَحْنُ أَحَقُّ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْكُمْ . فَغَضِبَتْ وَقَالَتْ كَلِمَةً كَذَبْتَ يَا عُمَرُ كَلاَّ وَاللَّهِ كُنْتُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُطْعِمُ جَائِعَكُمْ وَيَعِظُ جَاهِلَكُمْ وَكُنَّا فِي دَارِ أَوْ فِي أَرْضِ الْبُعَدَاءِ الْبُغَضَاءِ فِي الْحَبَشَةِ وَذَلِكَ فِي اللَّهِ وَفِي رَسُولِهِ وَايْمُ اللَّهِ لاَ أَطْعَمُ طَعَامًا وَلاَ أَشْرَبُ شَرَابًا حَتَّى أَذْكُرَ مَا قُلْتَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ كُنَّا نُؤْذَى وَنُخَافُ وَسَأَذْكُرُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَسْأَلُهُ وَوَاللَّهِ لاَ أَكْذِبُ وَلاَ أَزِيغُ وَلاَ أَزِيدُ عَلَى ذَلِكَ . قَالَ فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ عُمَرَ قَالَ كَذَا وَكَذَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَيْسَ بِأَحَقَّ بِي مِنْكُمْ وَلَهُ وَلأَصْحَابِهِ هِجْرَةٌ وَاحِدَةٌ وَلَكُمْ أَنْتُمْ أَهْلَ السَّفِينَةِ هِجْرَتَانِ " . قَالَتْ فَلَقَدْ رَأَيْتُ أَبَا مُوسَى وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ يَأْتُونِي أَرْسَالاً يَسْأَلُونِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ مَا مِنَ الدُّنْيَا شَىْءٌ هُمْ بِهِ أَفْرَحُ وَلاَ أَعْظَمُ فِي أَنْفُسِهِمْ مِمَّا قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ أَبُو بُرْدَةَ فَقَالَتْ أَسْمَاءُ فَلَقَدْ رَأَيْتُ أَبَا مُوسَى وَإِنَّهُ لَيَسْتَعِيدُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنِّي .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

آج 10 میں سے 10 باقی