صحیح مسلم 4568: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
عبد الرحمان بن ابی بکرۃ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ اقرع بن حابسؓ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اسلم غِفار اور مزینہ میں سے حاجیوں کا مال چوری کرنے والوں نے آپؐ کی بیعت کر لی ہے اور میرا خیال ہے کہ جہینہ کے بارہ میں محمد (راوی) نے شک کا اظہار کیا ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تمہارا کیا خیال ہے اگر غِفار اور مزینہ _ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے جہینہ _ بہتر ہیں بنی تمیم اور بنی عامر اور اسد اور غطفان سے تو کیا یہ ناکام ہو گئے اور گھاٹے میں پڑ گئے تو اس (اقرع بن حابس) نے کہا ہاں۔ آپؐ نے فرمایا مجھے اس کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے وہ ان سے بہت بہتر ہیں۔ ایک اور روایت میں (أَحْسِبُ جُھَیْنَۃُ کی بجائے) جُھَیْنَۃُ کے الفاظ ہیں اور أَحْسِبُ کے الفاظ نہیں ہیں اور ایک روایت میں مُحَمَّدُ الَّذِیْ شَکَّ کا ذکر نہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّمَا بَايَعَكَ سُرَّاقُ الْحَجِيجِ مِنْ أَسْلَمَ وَغِفَارَ وَمُزَيْنَةَ - وَأَحْسِبُ جُهَيْنَةَ - مُحَمَّدٌ الَّذِي شَكَّ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَسْلَمُ وَغِفَارُ وَمُزَيْنَةُ - وَأَحْسِبُ جُهَيْنَةَ - خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ وَبَنِي عَامِرٍ وَأَسَدٍ وَغَطَفَانَ أَخَابُوا وَخَسِرُوا " . فَقَالَ نَعَمْ . قَالَ " فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُمْ لأَخْيَرُ مِنْهُمْ " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ مُحَمَّدٌ الَّذِي شَكَّ . حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي سَيِّدُ بَنِي تَمِيمٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ الضَّبِّيُّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ قَالَ " وَجُهَيْنَةُ " . وَلَمْ يَقُلْ أَحْسِبُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم