صحیح مسلم 4570: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
حضرت عبد الرحمان بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تمہارا کیا خیال ہے کہ جہینہ اور اسلم اور غِفار بہتر ہیں، بنی تمیم اور بنی عبداللہ بن غطفان اور عامر بن صعصعہ سے۔ یہ فرماتے ہوئے آپؐ نے اپنی آواز بلند فرمائی۔ اس پر انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! پھر تو وہ یقینا خائب و خاسر ہوگئے۔ اس پر آپؐ نے فرمایا وہ بہتر ہیں۔ ایک اور روایت میں مزینہ کا بھی ذکر ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ جُهَيْنَةُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارُ خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ وَبَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَطَفَانَ وَعَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ " . وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا . قَالَ " فَإِنَّهُمْ خَيْرٌ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ " أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ جُهَيْنَةُ وَمُزَيْنَةُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی