صحیح مسلم 4573: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ تین باتوں کی وجہ سے جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنی میں ہمیشہ بنی تمیم سے محبت کرتا رہوں گا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ (بنی تمیم) میری امت میں سے دجال پر سب سے زیادہ سخت ہیں۔ وہ (حضرت ابو ہریرہؓ) بیان کرتے ہیں کہ ان کے صدقات آئے تو نبیﷺ نے فرمایا یہ ہماری قوم کے صدقات ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ان میں سے ایک قیدی عورت حضرت عائشہؓ کے پاس تھی تو رسول اللہﷺ نے فرمایا (اے عائشہؓ!) اسے آزاد کر دو کہ یہ اسماعیلؑ کی اولاد ہے۔ ایک روایت میں (مِنْ ثَلَاثٍ کی بجائے) بَعْدَ ثَلَاثٍ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں ہے حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ تین خصائل جو میں نے رسول اللہﷺ سے سُنا کہ بنی تمیم میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے بعد میں ان سے ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ بھی ہے کہ آپؐ نے فرمایا کہ وہ جنگوں میں سب سے زیادہ مضبوطی سے لڑنے والے ہیں اور دجال کا ذکر نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لاَ أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ مِنْ ثَلاَثٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ " . قَالَ وَجَاءَتْ صَدَقَاتُهُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا " . قَالَ وَكَانَتْ سَبِيَّةٌ مِنْهُمْ عِنْدَ عَائِشَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَعْتِقِيهَا فَإِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ " . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لاَ أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ بَعْدَ ثَلاَثٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُهَا فِيهِمْ . فَذَكَرَ مِثْلَهُ . وَحَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ الْمَازِنِيُّ إِمَامُ مَسْجِدِ دَاوُدَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ثَلاَثُ خِصَالٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَنِي تَمِيمٍ لاَ أَزَالُ أُحِبُّهُمْ بَعْدُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِهَذَا الْمَعْنَى غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " هُمْ أَشَدُّ النَّاسِ قِتَالاً فِي الْمَلاَحِمِ " . وَلَمْ يَذْكُرِ الدَّجَّالَ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم