صحیح مسلم 46: كتاب الإيمان
حضرت ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ ہم اپنے کچھ لوگوں کے ساتھ حضرت عمرانؓ بن حصین کے پاس موجود تھے اور ہم میں بُشیر بن کعب بھی تھے۔ اس دن ہمیں حضرت عمرانؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا حیا سراسر خیر ہے یا فرمایا حیا ساری کی ساری خیر ہے۔ اس پر بُشیر بن کعب نے کہا ہم بعض کتب میں یا حکمت کے کلام میں لکھا پاتے ہیں کہ اس سے سکینت اور اللہ کے لئے وقار پیدا ہوتا ہے مگر اس سے کمزوری بھی ہوتی ہے۔ راوی کہتے ہیں اس پر حضرت عمرانؓ ناراض ہوئے اور ان کی آنکھیں سرخ ہو گئیں۔ انہوں نے فرمایا خبردار! میں دیکھتا ہوں کہ میں تمہیں رسول اللہﷺ کی حدیث سنا رہا ہوں اور تم اس کے مقابل پر بات کر رہے ہو۔ یہ کہہ کر حضرت عمرانؓ نے حدیث دہرائی تو بشیر نے پھر وہی بات دہرائی۔ اس پر حضرت عمرانؓ کو پھر غصہ آگیا تو ہم سب اس کے بارہ میں کہتے رہے کہ اے ابو نُجَید! یہ ہم میں سے ہی ہے، اس میں کوئی خرابی نہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ إِسْحَاقَ - وَهُوَ ابْنُ سُوَيْدٍ - أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ حَدَّثَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي رَهْطٍ مِنَّا وَفِينَا بُشَيْرُ بْنُ كَعْبٍ فَحَدَّثَنَا عِمْرَانُ يَوْمَئِذٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ " . قَالَ أَوْ قَالَ " الْحَيَاءُ كُلُّهُ خَيْرٌ " . فَقَالَ بُشَيْرُ بْنُ كَعْبٍ إِنَّا لَنَجِدُ فِي بَعْضِ الْكُتُبِ أَوِ الْحِكْمَةِ أَنَّ مِنْهُ سَكِينَةً وَوَقَارًا لِلَّهِ وَمِنْهُ ضَعْفٌ . قَالَ فَغَضِبَ عِمْرَانُ حَتَّى احْمَرَّتَا عَيْنَاهُ وَقَالَ أَلاَ أُرَانِي أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَتُعَارِضُ فِيهِ . قَالَ فَأَعَادَ عِمْرَانُ الْحَدِيثَ قَالَ فَأَعَادَ بُشَيْرٌ فَغَضِبَ عِمْرَانُ قَالَ فَمَا زِلْنَا نَقُولُ فِيهِ إِنَّهُ مِنَّا يَا أَبَا نُجَيْدٍ إِنَّهُ لاَ بَأْسَ بِهِ .حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ حَدَّثَنَا أَبُو نَعَامَةَ الْعَدَوِيُّ قَالَ سَمِعْتُ حُجَيْرَ بْنَ الرَّبِيعِ الْعَدَوِيَّ يَقُولُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 1: كتاب الإيمان