صحیح مسلم 4607: كتاب البر والصلة والآداب
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ سب لوگوں میں سب سے زیادہ میرے حسنِ معاشرت کا حقدار کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا تیری ماں۔ اس نے عرض کیا کہ پھر کون؟ آپؐ نے فرمایا تیری ماں۔ اس نے پھر عرض کیا کہ پھر کون؟ آپؐ نے فرمایا تیری ماں۔ اس نے کہا پھر کون؟ آپؐ نے فرمایا تیرا باپ۔ ایک اور روایت میں ’’اَلنَّاسَ‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَمِيلِ بْنِ طَرِيفٍ الثَّقَفِيُّ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ صَحَابَتِي قَالَ " أُمُّكَ " . قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ " ثُمَّ أُمُّكَ " . قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ " ثُمَّ أُمُّكَ " . قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ " ثُمَّ أَبُوكَ " . وَفِي حَدِيثِ قُتَيْبَةَ مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي وَلَمْ يَذْكُرِ النَّاسَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی