صحیح مسلم 4608: كتاب البر والصلة والآداب
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! لوگوں میں سے سب سے زیادہ میرے حسنِ سلوک کا حقدار کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا تیری ماں پھر تیری ماں، پھر تیری ماں پھر تیرا باپ پھر جو تیرے قریب تر ہے۔ جو تیرے قریب تر ہے۔ ایک روایت ’’جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّﷺ‘‘ سے شروع ہوتی ہے اور اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ (راوی نے کہا) ’’نَعَمْ وَاَبیکَ لَتُنَبّاَنَّ‘‘۔ ایک روایت میں (مَنْ أَحَقُُّّ کی بجائے) مَنْ أَبَرُُّّ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں (مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ کی بجائے) أَیُّ النَّاسِ أَحَقُّ مِنِّیْ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ الصُّحْبَةِ قَالَ " أُمُّكَ ثُمَّ أُمُّكَ ثُمَّ أُمُّكَ ثُمَّ أَبُوكَ ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عُمَارَةَ وَابْنِ شُبْرُمَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ جَرِيرٍ وَزَادَ فَقَالَ " نَعَمْ وَأَبِيكَ لَتُنَبَّأَنَّ " .حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ح وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ خِرَاشٍ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ فِي حَدِيثِ وُهَيْبٍ مَنْ أَبَرُّ وَفِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ أَىُّ النَّاسِ أَحَقُّ مِنِّي بِحُسْنِ الصُّحْبَةِ ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ جَرِيرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی