صحیح مسلم 4615: كتاب البر والصلة والآداب
عبداللہ بن دینار حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کے بارہ میں بیان کرتے ہیں کہ ایک بادیہ نشین آدمی انہیں مکہ کے رستہ میں انہیں ملا تو حضرت عبد اللہؓ نے اسے سلام کہا اور اسے اس گدھے پر سوار کر لیا جس پر وہ خود سوار ہوا کرتے تھے اور اسے وہ عمامہ بھی دیا جو ان کے سر پر تھا۔ ابن دینار کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے کہا کہ اللہ آپ کا بھلا کرے، یہ بادیہ نشین لوگ ہیں اور تھوڑے پر بھی راضی ہو جاتے ہیں۔ اس پر حضرت عبد اللہؓ نے کہا کہ اس کا باپ، حضرت عمر بن خطابؓ کو پیارا تھا اور میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ یقینا بیٹے کا اپنے باپ کے پیاروں سے حسن سلوک کرنا سب سے بڑی نیکی ہے۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَعْرَابِ لَقِيَهُ بِطَرِيقِ مَكَّةَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ وَحَمَلَهُ عَلَى حِمَارٍ كَانَ يَرْكَبُهُ وَأَعْطَاهُ عِمَامَةً كَانَتْ عَلَى رَأْسِهِ فَقَالَ ابْنُ دِينَارٍ فَقُلْنَا لَهُ أَصْلَحَكَ اللَّهُ إِنَّهُمُ الأَعْرَابُ وَإِنَّهُمْ يَرْضَوْنَ بِالْيَسِيرِ . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ أَبَا هَذَا كَانَ وُدًّا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ أَبَرَّ الْبِرِّ صِلَةُ الْوَلَدِ أَهْلَ وُدِّ أَبِيهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی