صحیح مسلم 4617: كتاب البر والصلة والآداب

عبداللہ بن دینار حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کے بارہ میں روایت کرتے ہیں کہ جب بھی وہ مکہ کی طرف جاتے تو ان کے ساتھ ایک گدھا ہوتا جب وہ اونٹ کی سواری سے تھک جاتے تو اس پر آرام محسوس کرتے اور ایک عمامہ ہوتا جسے وہ اپنے سر پر باندھتے ایک روز اس اثناء میں کہ وہ اسی گدھے پر (سوار) جارہے تھے کہ ان کے پاس سے ایک بدوی گذرا تو انہوں نے کہا کیا تم ابن فلاں بن فلاں نہیں ہو؟ اس نے کہا ہاں۔ اس پر آپؐ نے اسے وہ گدھا دے دیا اور کہا کہ اس پر سوار ہو جاؤ اور عمامہ بھی دیا اور کہا کہ اس کو اپنے سر پر باندھ لو اس پر ان کے ایک ساتھی نے کہا اللہ آپ کی مغفرت فرمائے۔ آپؐ نے اس بدوی کو گدھا دے دیا جس پر آپ آرام کی خاطر سواری کرتے تھے اور عمامہ بھی جسے آپ اپنے سر پر باندھتے تھے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی کا اپنے باپ کے بعد اس کے باپ کے پیاروں سے حسن سلوک کرنا یقینا سب سے بڑی نیکی ہے۔ اس (بدوی) کا باپ حضرت عمرؓ کا دوست تھا۔

حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ جَمِيعًا عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى مَكَّةَ كَانَ لَهُ حِمَارٌ يَتَرَوَّحُ عَلَيْهِ إِذَا مَلَّ رُكُوبَ الرَّاحِلَةِ وَعِمَامَةٌ يَشُدُّ بِهَا رَأْسَهُ فَبَيْنَا هُوَ يَوْمًا عَلَى ذَلِكَ الْحِمَارِ إِذْ مَرَّ بِهِ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ أَلَسْتَ ابْنَ فُلاَنِ بْنِ فُلاَنٍ قَالَ بَلَى . فَأَعْطَاهُ الْحِمَارَ وَقَالَ ارْكَبْ هَذَا وَالْعِمَامَةَ - قَالَ - اشْدُدْ بِهَا رَأْسَكَ . فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ أَعْطَيْتَ هَذَا الأَعْرَابِيَّ حِمَارًا كُنْتَ تَرَوَّحُ عَلَيْهِ وَعِمَامَةً كُنْتَ تَشُدُّ بِهَا رَأْسَكَ . فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ مِنْ أَبَرِّ الْبِرِّ صِلَةَ الرَّجُلِ أَهْلَ وُدِّ أَبِيهِ بَعْدَ أَنْ يُوَلِّيَ " . وَإِنَّ أَبَاهُ كَانَ صَدِيقًا لِعُمَرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 45: كتاب البر والصلة والآداب

آج 10 میں سے 10 باقی