صحیح مسلم 4619: كتاب البر والصلة والآداب
حضرت نواس بن سمعانؓ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس مدینہ میں ایک سال تک رہا۔ مجھے ہجرت (کرنے) سے صرف سوال کرنے (کی خواہش) نے روکے رکھا۔ اس بات نے روکے رکھا کہ جب ہم میں سے کوئی ہجرت کر لیتا تو رسول اللہﷺ سے کسی چیز کے بارہ میں سوال نہ کرتا۔ وہ (نواس) کہتے ہیں میں نے حضورؐ سے نیکی اور بدی کے بارہ میں سوال کیا اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا نیکی حسنِ خلق ہے اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے اور تو ناپسند کرے کہ لوگوں کو اس کا پتہ چلے۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ - يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَوَّاسِ بْنِ سِمْعَانَ قَالَ أَقَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْمَدِينَةِ سَنَةً مَا يَمْنَعُنِي مِنَ الْهِجْرَةِ إِلاَّ الْمَسْأَلَةُ كَانَ أَحَدُنَا إِذَا هَاجَرَ لَمْ يَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ شَىْءٍ - قَالَ - فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْبِرِّ وَالإِثْمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْبِرُّ حُسْنُ الْخُلُقِ وَالإِثْمُ مَا حَاكَ فِي نَفْسِكَ وَكَرِهْتَ أَنْ يَطَّلِعَ عَلَيْهِ النَّاسُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی