صحیح مسلم 4620: كتاب البر والصلة والآداب

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ نے مخلوق کو پیدا کیا یہاں تک کہ جب وہ اُن سے فارغ ہوا تو رِحم کھڑا ہوا اور کہنے لگا یہ مقام اس کا ہے جو قطع رحمی کرنے والے سے تیری پناہ چاہتا ہے۔ فرمایا ہاں! کیا تم خوش نہیں ہو کہ میں اس سے تعلق جوڑوں جو تجھ سے تعلق جوڑے اور اس سے قطع تعلق کروں جو تجھ سے قطع تعلق کرے اس (رِحم) نے کہا کیوں نہیں (اللہ نے) فرمایا یہ مقام تیرے لئے ہے۔ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر چاہو تو (یہ آیت) پڑھ لو فَہَلْ عَسَیتُمْ اِنْ تَوَلَّیتُمْ اَنْ تُفْسِدُوا فِی اْلارْضِ وَ تُقَطِّعُوا اَرْحَامَکُمْ اُولٓئِکَ الَّذینَ لَعَنَھُمُ اللّٰہُ فَاَصَمَّھُمْ وَاَعْمٰی اَبْصَارَھُمْ اَفَلَا یَتَدَبَّرُونَ الْقُرْاٰنَ اَمْ عَلیٰ قُلُوبٍ اَقْفَالُھا کیا تمہارے لئے ممکن ہے کہ اگر تم متولّی ہو جاؤ تو تم ز مین میں فساد کرتے پھرو اور اپنے رحمی رشتوں کو کاٹ دو؟ (ہرگز نہیں) یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں بہرہ کر دیا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا۔ پس کیا وہ قرآن پر تدبر نہیں کرتے یا دلوں پر ان کے تالے پڑے ہوئے ہیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَمِيلِ بْنِ طَرِيفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - وَهُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ مُعَاوِيَةَ - وَهُوَ ابْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ - حَدَّثَنِي عَمِّي أَبُو الْحُبَابِ سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْخَلْقَ حَتَّى إِذَا فَرَغَ مِنْهُمْ قَامَتِ الرَّحِمُ فَقَالَتْ هَذَا مَقَامُ الْعَائِذِ مِنَ الْقَطِيعَةِ . قَالَ نَعَمْ أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ قَالَتْ بَلَى . قَالَ فَذَاكَ لَكِ " . ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ { فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ }-{ أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ }-{ أَفَلاَ يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا} " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 45: كتاب البر والصلة والآداب

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

47:23 · 47:24 · 47:25

آج 10 میں سے 10 باقی