صحیح مسلم 4649: كتاب البر والصلة والآداب

حضرت عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپؐ کو بخار تھا۔ میں نے آپؐ کو اپنے ہاتھ سے چھوا تو عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ کو تو شدید بخار ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا ہاں تمہارے دو آدمیوں کے بخار کے برابر مجھے بخار ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یہ (اس لئے ہے) کیونکہ آپ کے لئے دو اجر ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا ٹھیک پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا جب بھی کسی مسلمان کو بیماری وغیرہ سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اس کے ذریعہ اللہ اس کی بدیوں کو اس طرح گرا دیتا ہے جیسے درخت اپنے پتوں کو گراتا ہے۔ ایک روایت میں فَمَسَسْتُہُ بِیَدَیْ کے الفاظ نہیں ہیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا نَعَمْ وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ مَا عَلَی الْاَرْضِ مُسْلِمٌ ہاں مجھے اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے زمین پر کوئی مسلمان نہیں۔۔۔۔ باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يُوعَكُ فَمَسِسْتُهُ بِيَدِي فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ لَتُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلاَنِ مِنْكُمْ " . قَالَ فَقُلْتُ ذَلِكَ أَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَجَلْ " . ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى مِنْ مَرَضٍ فَمَا سِوَاهُ إِلاَّ حَطَّ اللَّهُ بِهِ سَيِّئَاتِهِ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ زُهَيْرٍ فَمَسِسْتُهُ بِيَدِي . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ بِإِسْنَادِ جَرِيرٍ . نَحْوَ حَدِيثِهِ وَزَادَ فِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ " نَعَمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا عَلَى الأَرْضِ مُسْلِمٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 45: كتاب البر والصلة والآداب

آج 10 میں سے 10 باقی