صحیح مسلم 465: كتاب الحيض

رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبانؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس کھڑا تھا کہ یہودی علماء میں سے ایک عالم آیا اور کہنے لگا اے محمدؐ! تجھ پر سلام ہو۔ میں نے اس کو ایک دھکا دیا قریب تھا کہ وہ اس سے گر جاتا۔ اس نے کہا کہ تم مجھے دھکا کیوں دیتے ہو؟ میں نے کہا کہ تم یا رسول اللہ کیوں نہیں کہتے؟ یہودی نے کہا کہ ہم اسے اُسی نام سے پکارتے ہیں جو اس کے گھر والوں نے اسے دیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میرا نام محمدؐ ہے جو میرے گھر والوں نے مجھے دیا۔ یہودی نے کہا کہ میں آپؐ کے پاس (کچھ) پوچھنے کے لئے آیا ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا کہ اگر میں تمہیں کچھ بتاؤں تو کیا وہ بات تمہیں فائدہ دے گی؟ اس نے کہا کہ میں اپنے دونوں کانوں سے سنوں گا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے چھڑی سے جو آپؐ کے پاس تھی اس سے زمین پر نشان لگایا پھر فرمایا کہ پوچھو، یہودی نے کہا جب یہ زمین دوسری زمین سے اور آسمان بدل دئیے جائیں گے تو لوگ کہاں ہوں گے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ وہ اندھیرے میں پل کے ورے ہوں گے۔ اس نے پوچھا کہ لوگوں میں سے سب سے پہلے عبور کرنے والے کون ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا مہاجر فقراء۔ یہودی نے پوچھا کہ جب وہ جنت میں داخل ہوں گے تو ان کا تحفہ کیا ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا کہ مچھلی کے جگر کا (بڑھاہوا) ٹکڑا۔ اس نے کہا کہ اس کے بعد ان کی غذا کیا ہوگی؟ آپؐ نے فرمایا کہ ان کے لئے جنت کا بیل قربان کیا جائے گا جو اس کے کناروں سے چرا کرتا تھا۔ پھر اس نے پوچھا کہ اس کے بعد ان کا مشروب کیا ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا اس میں ایک چشمہ ہے جو سلسبیل کہلاتا ہے۔ اس یہودی نے کہا کہ آپؐ نے سچ فرمایا۔ اس نے کہا کہ میں آپؐ سے ایسی بات پوچھنے آیا ہوں جسے زمین والوں میں سے سوائے نبی کے یا ایک دو آدمیوں کے کوئی نہیں جانتا۔ آپؐ نے فرمایا کہ اگر میں تمہیں بتاؤں تو تمہیں کوئی فائدہ ہوگا؟ اس نے کہا کہ میں اپنے دونوں کانوں سے سنوں گا۔ اس نے کہا کہ میں بچہ کے بارہ میں پوچھنے آیا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا مرد کا پانی سفید اور عورت کا زردی مائل ہوتا ہے جب وہ دونوں ملتے ہیں اور مرد کی منی عورت کی منی پر غالب آجاتی ہے تو اللہ کے اذن سے ان کے ہاں لڑکا پیدا ہوتا ہے اور جب عورت کی منی مرد کی منی پر غالب آجائے تو اذنِ الٰہی سے ان کے ہاں لڑکی ہوگی۔ یہودی نے کہا کہ آپؐ نے سچ فرمایا آپؐ ضرور نبی ہیں۔ پھر وہ مُڑا اور چلا گیا اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس نے مجھ سے پوچھا اور جن باتوں کے متعلق اس نے مجھ سے پوچھا مجھے ان کا کچھ علم نہیں تھا یہاں تک کہ اللہ نے مجھے اس بارہ میں علم دیا۔ عبداللہ بن عبدالرحمان دارمی کی روایت میں (کُنْتُ قَائِمًا کے بجائے کُنْتُ قَاعِدًا کے الفاظ ہیں۔ نیز (زِیَادَۃُ کَبِدِ النُّوْنِ کے بجائے) زَائِدَۃُ کَبِدِ النُّوْنِ کے الفاظ ہیں اور (اَذْکَرَا وَآنَثًا کے بجائے) اَذْکَرَ وَ آنَثَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ - وَهُوَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ - حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ - يَعْنِي ابْنَ سَلاَّمٍ - عَنْ زَيْدٍ - يَعْنِي أَخَاهُ - أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلاَّمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِيُّ أَنَّ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَدَّثَهُ قَالَ كُنْتُ قَائِمًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَاءَ حَبْرٌ مِنْ أَحْبَارِ الْيَهُودِ فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ . فَدَفَعْتُهُ دَفْعَةً كَادَ يُصْرَعُ مِنْهَا فَقَالَ لِمَ تَدْفَعُنِي فَقُلْتُ أَلاَ تَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ الْيَهُودِيُّ إِنَّمَا نَدْعُوهُ بِاسْمِهِ الَّذِي سَمَّاهُ بِهِ أَهْلُهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اسْمِي مُحَمَّدٌ الَّذِي سَمَّانِي بِهِ أَهْلِي " . فَقَالَ الْيَهُودِيُّ جِئْتُ أَسْأَلُكَ . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَيَنْفَعُكَ شَىْءٌ إِنْ حَدَّثْتُكَ " . قَالَ أَسْمَعُ بِأُذُنَىَّ فَنَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِعُودٍ مَعَهُ . فَقَالَ " سَلْ " . فَقَالَ الْيَهُودِيُّ أَيْنَ يَكُونُ النَّاسُ يَوْمَ تُبَدَّلُ الأَرْضُ غَيْرَ الأَرْضِ وَالسَّمَوَاتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هُمْ فِي الظُّلْمَةِ دُونَ الْجِسْرِ " . قَالَ فَمَنْ أَوَّلُ النَّاسِ إِجَازَةً قَالَ " فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ " . قَالَ الْيَهُودِيُّ فَمَا تُحْفَتُهُمْ حِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَالَ " زِيَادَةُ كَبِدِ النُّونِ " قَالَ فَمَا غِذَاؤُهُمْ عَلَى إِثْرِهَا قَالَ " يُنْحَرُ لَهُمْ ثَوْرُ الْجَنَّةِ الَّذِي كَانَ يَأْكُلُ مِنْ أَطْرَافِهَا " . قَالَ فَمَا شَرَابُهُمْ عَلَيْهِ قَالَ " مِنْ عَيْنٍ فِيهَا تُسَمَّى سَلْسَبِيلاً " . قَالَ صَدَقْتَ . قَالَ وَجِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنْ شَىْءٍ لاَ يَعْلَمُهُ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ إِلاَّ نَبِيٌّ أَوْ رَجُلٌ أَوْ رَجُلاَنِ . قَالَ " يَنْفَعُكَ إِنْ حَدَّثْتُكَ " . قَالَ أَسْمَعُ بِأُذُنَىَّ . قَالَ جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنِ الْوَلَدِ قَالَ " مَاءُ الرَّجُلِ أَبْيَضُ وَمَاءُ الْمَرْأَةِ أَصْفَرُ فَإِذَا اجْتَمَعَا فَعَلاَ مَنِيُّ الرَّجُلِ مَنِيَّ الْمَرْأَةِ أَذْكَرَا بِإِذْنِ اللَّهِ وَإِذَا عَلاَ مَنِيُّ الْمَرْأَةِ مَنِيَّ الرَّجُلِ آنَثَا بِإِذْنِ اللَّهِ " . قَالَ الْيَهُودِيُّ لَقَدْ صَدَقْتَ وَإِنَّكَ لَنَبِيٌّ ثُمَّ انْصَرَفَ فَذَهَبَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ سَأَلَنِي هَذَا عَنِ الَّذِي سَأَلَنِي عَنْهُ وَمَا لِي عِلْمٌ بِشَىْءٍ مِنْهُ حَتَّى أَتَانِيَ اللَّهُ بِهِ " . وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلاَّمٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ زَائِدَةُ كَبِدِ النُّونِ . وَقَالَ أَذْكَرَ وَآنَثَ . وَلَمْ يَقُلْ أَذْكَرَا وَآنَثَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: كتاب الحيض

آج 10 میں سے 10 باقی