صحیح مسلم 4650: كتاب البر والصلة والآداب
اسود سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہؓ جب منٰی میں تھیں تو قریش کے کچھ لڑکے آپؓ کے پاس ہنستے ہوئے آئے حضرت عائشہؓ نے کہا کہ تم کس بات پر ہنستے ہو؟ انہوں نے کہا کہ فلاں آدمی خیمہ کی رسی پر گرا ہے۔ قریب تھا کہ اس کی گردن یا اس کی آنکھ ضائع ہوجاتی۔ اس پر حضرت عائشہؓ نے کہا مت ہنسو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کوئی مسلمان نہیں جس کو کانٹا چبھے یا اس سے بھی کم تر کوئی تکلیف پہنچے تو اس کے عوض اس کے لئے ایک درجہ لکھا جاتا ہے اور اس وجہ سے اس کی ایک بدی کو مٹا دیا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ دَخَلَ شَبَابٌ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى عَائِشَةَ وَهِيَ بِمِنًى وَهُمْ يَضْحَكُونَ فَقَالَتْ مَا يُضْحِكُكُمْ قَالُوا فُلاَنٌ خَرَّ عَلَى طُنُبِ فُسْطَاطٍ فَكَادَتْ عُنُقُهُ أَوْ عَيْنُهُ أَنْ تَذْهَبَ . فَقَالَتْ لاَ تَضْحَكُوا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُشَاكُ شَوْكَةً فَمَا فَوْقَهَا إِلاَّ كُتِبَتْ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ وَمُحِيَتْ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی