صحیح مسلم 4654: كتاب البر والصلة والآداب

نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کسی مومن کو کوئی تکلیف نہیں پہنچتی حتی کہ ایک کانٹا بھی جو اسے چبھتا ہے۔ اس کے عوض اس کی خطائیں کاٹ دی جاتی ہیں یا اس کے عوض اس کی خطاؤں کو دور کیا جاتا ہے۔ راوی یزید کو معلوم نہیں کہ ان دونوں (جملوں) میں سے عروہ نے کیا کہا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ مِنْ مُصِيبَةٍ حَتَّى الشَّوْكَةِ إِلاَّ قُصَّ بِهَا مِنْ خَطَايَاهُ أَوْ كُفِّرَ بِهَا مِنْ خَطَايَاهُ " . لاَ يَدْرِي يَزِيدُ أَيَّتُهُمَا قَالَ عُرْوَةُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 45: كتاب البر والصلة والآداب

آج 10 میں سے 10 باقی