صحیح مسلم 4658: كتاب البر والصلة والآداب
حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اُمّ السائب یا کہا اُمّ المسیّب کے پاس تشریف لائے تو آپؐ نے فرمایا کہ اے اُمّ السائب یا اُمّ المسیّب تمہیں کیا ہوا ہے؟ تم کانپ رہی ہو انہوں نے کہا بخار ہے اللہ اس میں برکت نہ ڈالے۔ اس پر حضورؐ نے فرمایا بخار کو برا بھلا مت کہو کیونکہ یہ بنی آدم کی بدیوں کو اسی طرح دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے۔
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَى أُمِّ السَّائِبِ أَوْ أُمِّ الْمُسَيَّبِ فَقَالَ " مَا لَكِ يَا أُمَّ السَّائِبِ أَوْ يَا أُمَّ الْمُسَيَّبِ تُزَفْزِفِينَ " . قَالَتِ الْحُمَّى لاَ بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا . فَقَالَ " لاَ تَسُبِّي الْحُمَّى فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی