صحیح مسلم 4659: كتاب البر والصلة والآداب
عطاء بن ابو رباح کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباسؓ نے مجھ سے کہا کیا میں تمہیں ایک جنتی عورت نہ دکھاؤں میں نے کہا کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاہ فام عورت نبیﷺ کے پاس آئی تھی اور اس نے عرض کیا کہ مجھے مرگی کا دورہ پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے میں بے پردہ ہوجاتی ہوں پس آپؐ اللہ سے میرے لئے دعا کیجئے۔ آپؐ نے فرمایا اگر تو چاہتی ہے کہ صبر کرے تو تیرے لئے جنت ہے اور اگر تو چاہتی ہے تو میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تجھے صحت دے۔ اس نے کہا کہ میں صبر کرتی ہوں اس نے عرض کیا میں بے پردہ ہوجاتی ہوں۔ پس آپؐ اللہ سے یہ دعا کریں کہ میں بے پردہ نہ ہوں۔ چنانچہ حضورؐ نے اس کے لئے دعا کی۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالاَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ أَلاَ أُرِيكَ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ قُلْتُ بَلَى . قَالَ هَذِهِ الْمَرْأَةُ السَّوْدَاءُ أَتَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ إِنِّي أُصْرَعُ وَإِنِّي أَتَكَشَّفُ فَادْعُ اللَّهَ لِي . قَالَ " إِنْ شِئْتِ صَبَرْتِ وَلَكِ الْجَنَّةُ وَإِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يُعَافِيَكِ . قَالَتْ أَصْبِرُ . قَالَتْ فَإِنِّي أَتَكَشَّفُ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ لاَ أَتَكَشَّفَ . فَدَعَا لَهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی