صحیح مسلم 4666: كتاب البر والصلة والآداب
حضرت ابو موسیٰؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا ہے۔ لیکن جب اسے پکڑتا ہے تو اسے چھوڑتا نہیں پھر آپؐ نے یہ (آیت) پڑھی وَکَذَالِکَ اَخْذُ رَبِّکَ اِذَا اَخَذَ القُریٰ وَھِیَ ظَالِمَۃ اِنَّ اَخْذَہُ اَلیم شَدید اور تیرے رب کی گرفت اسی طرح ہوتی ہے جب وہ بستیوں کو اس حال میں پکڑتا ہے کہ وہ ظالم ہوتی ہیں یقینا اس کی پکڑ بڑی اذیت ناک (اور) بڑی سخت ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُمْلِي لِلظَّالِمِ فَإِذَا أَخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ " . ثُمَّ قَرَأَ { وَكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ}
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی