صحیح مسلم 4699: كتاب البر والصلة والآداب

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ رسول اللہﷺ تشریف لائے تو میں ایک دروازے کے پیچھے چھپ گیا۔ وہ کہتے ہیں حضورؐ تشریف لائے اور اپنی ہتھیلی سے میری گردن پر تھپکی دی۔ پھر فرمایا جاؤ اور معاویہ کو میرے پاس بلالاؤ۔ وہ کہتے ہیں میں آیا اور میں نے کہا کہ وہ کھانا کھا رہے ہیں۔ اس پر آپؐ نے فرمایا اللہ اس کا پیٹ نہ بھرے۔ ابن مثنیٰ کہتے ہیں میں نے امیہ سے کہا حَطَأَ نِی کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا آپؐ نے میری گردن پر ہتھیلی سے تھپکی دی۔ ایک روایت میں (فَتَوَارَیْتُ خَلْفَ بَابٍ کی بجائے) فَاخْتَبَأْتُ کے الفاظ ہیں یعنی میں آپؐ سے چھپ گیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْقَصَّابِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنْتُ أَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَوَارَيْتُ خَلْفَ بَابٍ - قَالَ - فَجَاءَ فَحَطَأَنِي حَطْأَةً وَقَالَ " اذْهَبْ وَادْعُ لِي مُعَاوِيَةَ " . قَالَ فَجِئْتُ فَقُلْتُ هُوَ يَأْكُلُ - قَالَ - ثُمَّ قَالَ لِيَ " اذْهَبْ وَادْعُ لِي مُعَاوِيَةَ " . قَالَ فَجِئْتُ فَقُلْتُ هُوَ يَأْكُلُ فَقَالَ " لاَ أَشْبَعَ اللَّهُ بَطْنَهُ " . قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى قُلْتُ لأُمَيَّةَ مَا حَطَأَنِي قَالَ قَفَدَنِي قَفْدَةً . حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَمْزَةَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ كُنْتُ أَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاخْتَبَأْتُ مِنْهُ . فَذَكَرَ بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 45: كتاب البر والصلة والآداب

آج 10 میں سے 10 باقی