صحیح مسلم 4719: كتاب البر والصلة والآداب
ہشام بن حکیم بن حزامؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ شام میں کچھ لوگوں کے پاس سے گذرے۔ اُنہیں دھوپ میں کھڑا کیا گیا تھا اور ان کے سروں میں تیل ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے کہا یہ کیا؟ کہا گیا کہ انہیں ٹیکس کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے۔ اس پر ہشام نے کہا کہ میں نے تو رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں عذاب دیتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ مَرَّ بِالشَّامِ عَلَى أُنَاسٍ وَقَدْ أُقِيمُوا فِي الشَّمْسِ وَصُبَّ عَلَى رُءُوسِهِمُ الزَّيْتُ فَقَالَ مَا هَذَا قِيلَ يُعَذَّبُونَ فِي الْخَرَاجِ . فَقَالَ أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ فِي الدُّنْيَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی