صحیح مسلم 4720: كتاب البر والصلة والآداب

ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہشام بن حکیم بن حزامؓ شام میں نبطی قوم کے بعض افراد کے پاس سے گذرے جنہیں دھوپ میں کھڑا کیا گیا تھا اس پر انہوں نے کہا کہ ان کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا انہیں جزیہ (ادا نہ کرنے کی وجہ سے) قید کیا گیا ہے۔ ہشام نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یقینا اللہ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو لوگوں کو دنیا میں عذاب دیتے ہیں۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس وقت ان کا امیر عمیر بن سعد تھا جو فلسطین کا حاکم تھا پس وہ (ہشامؓ) اس کے پاس گئے اور اسے یہ حدیث بیان کی تو اس نے ان کے بارہ میں حکم دیا اور انہیں چھوڑ دیا گیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَرَّ هِشَامُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَلَى أُنَاسٍ مِنَ الأَنْبَاطِ بِالشَّامِ قَدْ أُقِيمُوا فِي الشَّمْسِ فَقَالَ مَا شَأْنُهُمْ قَالُوا حُبِسُوا فِي الْجِزْيَةِ . فَقَالَ هِشَامٌ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا " .حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ قَالَ وَأَمِيرُهُمْ يَوْمَئِذٍ عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ عَلَى فِلَسْطِينَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَحَدَّثَهُ فَأَمَرَ بِهِمْ فَخُلُّوا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 45: كتاب البر والصلة والآداب

آج 10 میں سے 10 باقی