صحیح مسلم 4758: كتاب البر والصلة والآداب

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب اللہ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل کو بلاتا ہے اور کہتا ہے میں فلاں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت کر۔ فرمایا تو جبرائیل اس سے محبت کرنے لگتا ہے پھر وہ آسمان میں منادی کرتے ہوئے کہتا ہے اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو۔ تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر اس کے لئے زمین میں مقبولیت رکھ دی جاتی ہے اور جب وہ کسی بندہ سے نفرت کرتا ہے۔ تو جبرائیل کو بلاتا ہے اور فرماتا ہے کہ میں فلاں کو ناپسند کرتا ہوں تو (بھی) اس کو ناپسند کر۔ فرمایا تو جبرائیل (بھی) اس کو ناپسند کرتا ہے پھر وہ آسمان والوں میں منادی کرتا ہے کہ یقینا اللہ فلاں کو پسند نہیں کرتا تم بھی اس کو ناپسند کرو۔ فرمایا کہ وہ بھی اس کو ناپسند کرنے لگتے ہیں۔ پھر زمین میں اس کے لئے نفرت رکھ دی جاتی ہے۔ ایک اور روایت میں ناپسندیدگی کا بیان نہیں ہے اور ایک روایت میں سہیل بن ابی صالح بیان کرتے ہیں کہ ہم عرفہ کے مقام پر تھے کہ عمر بن عبد العزیزؒ جو اس سال امیر الحجاج تھے گزرے تو لوگ کھڑے ہو کر انہیں دیکھنے لگے۔ میں نے اپنے والد سے کہا اے میرے باپ مجھے یقین ہے کہ اللہ عمر بن عبد العزیز سے محبت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا وہ کیسے؟ میں نے کہا کیونکہ لوگوں کے دلوں میں ان کی بڑی محبت ہے۔ انہوں نے کہا تیرا باپ تجھ پر قربان۔ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہوئے سنا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا دَعَا جِبْرِيلَ فَقَالَ إِنِّي أُحِبُّ فُلاَنًا فَأَحِبَّهُ - قَالَ - فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ ثُمَّ يُنَادِي فِي السَّمَاءِ فَيَقُولُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ فُلاَنًا فَأَحِبُّوهُ . فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ - قَالَ - ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الأَرْضِ . وَإِذَا أَبْغَضَ عَبْدًا دَعَا جِبْرِيلَ فَيَقُولُ إِنِّي أُبْغِضُ فُلاَنًا فَأَبْغِضْهُ - قَالَ - فَيُبْغِضُهُ جِبْرِيلُ ثُمَّ يُنَادِي فِي أَهْلِ السَّمَاءِ إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ فُلاَنًا فَأَبْغِضُوهُ - قَالَ - فَيُبْغِضُونَهُ ثُمَّ تُوضَعُ لَهُ الْبَغْضَاءُ فِي الأَرْضِ " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ - وَقَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ح وَحَدَّثَنَاهُ سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ح وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مَالِكٌ - وَهُوَ ابْنُ أَنَسٍ - كُلُّهُمْ عَنْ سُهَيْلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ الْعَلاَءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ لَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الْبُغْضِ .حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ قَالَ كُنَّا بِعَرَفَةَ فَمَرَّ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ عَلَى الْمَوْسِمِ فَقَامَ النَّاسُ يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَقُلْتُ لأَبِي يَا أَبَتِ إِنِّي أَرَى اللَّهَ يُحِبُّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ . قَالَ وَمَا ذَاكَ قُلْتُ لِمَا لَهُ مِنَ الْحُبِّ فِي قُلُوبِ النَّاسِ . فَقَالَ بِأَبِيكَ أَنْتَ سَمِعْتَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ جَرِيرٍ عَنْ سُهَيْلٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 45: كتاب البر والصلة والآداب

آج 10 میں سے 10 باقی