صحیح مسلم 4763: كتاب البر والصلة والآداب
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! وہ گھڑی کب ہو گی؟ آپؐ نے فرمایا تم نے اس گھڑی کے لئے تیاری کیا کی ہے؟ اس نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت۔ آپؐ نے فرمایا پھر یقینا تم اس کے ساتھ ہو جس سے تم نے محبت کی۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ ہمیں اسلام لانے کے بعد کسی بات سے اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی نبیﷺ کے اس قول سے خوشی ہوئی کہ یقینا تم اس کے ساتھ ہو جس سے تم نے محبت کی۔ حضرت انسؓ نے کہا کہ میں اللہ اور اس کے رسولؐ سے ابو بکرؓ اور عمرؓ سے محبت کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کے ان کے ساتھ رہوں گا خواہ ان کی طرح اعمال نہ بھی کئے ہوں۔ ایک روایت میں حضرت انسؓ کے قول أُحِبُّ اور اس کے بعد کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَى السَّاعَةُ قَالَ " وَمَا أَعْدَدْتَ لِلسَّاعَةِ " . قَالَ حُبَّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ قَالَ " فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ " . قَالَ أَنَسٌ فَمَا فَرِحْنَا بَعْدَ الإِسْلاَمِ فَرَحًا أَشَدَّ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ " . قَالَ أَنَسٌ فَأَنَا أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ مَعَهُمْ وَإِنْ لَمْ أَعْمَلْ بِأَعْمَالِهِمْ . حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ أَنَسٍ فَأَنَا أُحِبُّ . وَمَا بَعْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی