صحیح مسلم 4779: كتاب القدر
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ حضرت آدمؑ اور حضرت موسیٰؑ میں بحث ہوئی تو موسیٰؑ نے کہا اے آدمؑ! آپ ہمارے باپ ہیں۔ آپ نے ہمیں محروم کردیا اور جنت سے نکلوادیا۔ اس پر آدمؑ نے ان سے کہا: آپ موسیٰؑ ہیں آپ کو اللہ نے اپنے کلام کے لئے چن لیا تھا اور آپ کے لئے اپنے ہاتھ سے لکھا تو کیا آپ مجھے اس بات پر ملامت کرتے ہیں جسے اللہ نے مجھے پیدا کرنے سے چالیس سال قبل ہی میرے لئے مقدر فرمادی تھی۔ اس پر نبیﷺ نے فرمایا پس آدمؑ موسیٰؑ پر غالب آگئے۔ آدمؑ موسیٰؑ پر غالب رہے۔ ایک روایت میں (خَطَّ لَکَ بِیَدِہِ کی بجائے) کَتَب لَکَ التَّورَاۃَ بِیَدِہِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارِ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ حَاتِمٍ وَابْنِ دِينَارٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى فَقَالَ مُوسَى يَا آدَمُ أَنْتَ أَبُونَا خَيَّبْتَنَا وَأَخْرَجْتَنَا مِنَ الْجَنَّةِ فَقَالَ لَهُ آدَمُ أَنْتَ مُوسَى اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِكَلاَمِهِ وَخَطَّ لَكَ بِيَدِهِ أَتَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدَّرَهُ اللَّهُ عَلَىَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بِأَرْبَعِينَ سَنَةً " . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى " . وَفِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ وَابْنِ عَبْدَةَ قَالَ أَحَدُهُمَا خَطَّ . وَقَالَ الآخَرُ كَتَبَ لَكَ التَّوْرَاةَ بِيَدِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی