صحیح مسلم 4780: كتاب القدر

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ آدم اور موسیٰؑ میں بحث ہوئی۔ پس آدمؑ موسیٰؑ پر غالب رہے۔ موسیٰؑ نے آدمؑ سے کہا: آپ وہ آدمؑ ہیں جنہوں نے لوگوں کو راستہ بھلا دیا تھا اور انہیں جنت سے نکال دیا تھا۔ اس پر آدمؑ نے کہا: آپ وہ شخص ہیں جسے اللہ نے ہر چیز کا علم دیا اور اسے لوگوں پر اپنی رسالت کے لئے پسند کیا۔ انہوں نے کہا : ہاں انہوں نے کہا تو آپ مجھے ایسے امر پر ملامت کرتے ہیں جو میری پیدائش سے قبل ہی مقدّر کیا گیا تھا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " تَحَاجَّ آدَمُ وَمُوسَى فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى فَقَالَ لَهُ مُوسَى أَنْتَ آدَمُ الَّذِي أَغْوَيْتَ النَّاسَ وَأَخْرَجْتَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ فَقَالَ آدَمُ أَنْتَ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ عِلْمَ كُلِّ شَىْءٍ وَاصْطَفَاهُ عَلَى النَّاسِ بِرِسَالَتِهِ قَالَ نَعَمْ . قَالَ فَتَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قُدِّرَ عَلَىَّ قَبْلَ أَنْ أُخْلَقَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 46: كتاب القدر

آج 10 میں سے 10 باقی