صحیح مسلم 4781: كتاب القدر
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے فرمایا کہ آدمؑ اور موسیٰؑ کی اپنے ربّ کے حضور میں بحث ہوئی۔ تو آدمؑ موسیٰؑ پر غالب رہے۔ موسیٰؑ نے کہا: آپ وہ آدمؑ ہیں جنہیں اللہ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور آپ میں اپنی روح پھونکی اور آپ کے لئے اپنے فرشتوں کو جھکا دیا اور آپ کو اپنی جنت میں جگہ دی۔ پھر آپ نے اپنی غلطی کی وجہ سے لوگوں کو زمین پر اُتروادیا۔ اس پر آدم نے کہا آپ وہ موسیٰ ہیں جسے اللہ نے اپنی رسالت اور اپنے کلام کے لئے چن لیا اور آپ کو تختیاں عطا کیں ان میں ہر ایک چیز کا بیان تھا اور اس نے سرگوشی کرتے ہوئے آپ کو اپنا مقرب بنایا۔ آپ کے خیال میں کتنا عرصہ میری پیدائش سے قبل اللہ نے تورات لکھی؟ موسیٰؑ نے کہا چالیس سال پہلے۔ آدم نے کہا کیا آپ نے اس میں یہ (لکھا ہوا) دیکھا ہے کہ آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور وہ بے راہ ہوا۔ انہوں نے کہا ہاں۔ انہوں (آدمؑ) نے کہا کہ آپ مجھے اس عمل پر جو میں نے کیا ملامت کر رہے ہیں جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے میرے پیدا ہونے سے چالیس سال پہلے لکھ دیا تھا کہ میں وہ کروں گا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ آدمؑ موسیٰؑ پر غالب رہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ أَبِي ذُبَابٍ عَنْ يَزِيدَ - وَهُوَ ابْنُ هُرْمُزَ - وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ قَالاَ سَمِعْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ عِنْدَ رَبِّهِمَا فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى قَالَ مُوسَى أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلاَئِكَتَهُ وَأَسْكَنَكَ فِي جَنَّتِهِ ثُمَّ أَهْبَطْتَ النَّاسَ بِخَطِيئَتِكَ إِلَى الأَرْضِ فَقَالَ آدَمُ أَنْتَ مُوسَى الَّذِي اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ وَبِكَلاَمِهِ وَأَعْطَاكَ الأَلْوَاحَ فِيهَا تِبْيَانُ كُلِّ شَىْءٍ وَقَرَّبَكَ نَجِيًّا فَبِكَمْ وَجَدْتَ اللَّهَ كَتَبَ التَّوْرَاةَ قَبْلَ أَنْ أُخْلَقَ قَالَ مُوسَى بِأَرْبَعِينَ عَامًا . قَالَ آدَمُ فَهَلْ وَجَدْتَ فِيهَا { وَعَصَى آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَى} قَالَ نَعَمْ . قَالَ أَفَتَلُومُنِي عَلَى أَنْ عَمِلْتُ عَمَلاً كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَىَّ أَنْ أَعْمَلَهُ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بِأَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 46: كتاب القدر
مربوط حوالہ جات
قرآن کریم کی آیات
20:122