صحیح مسلم 4815: كتاب العلم

حضرت عروہ بن زبیرؓ کہتے ہیں مجھے حضرت عائشہؓ نے فرمایا اے میرے بھانجے! مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمروؓ حج کو جاتے ہوئے ہمارے پاس سے گذریں گے۔ پس تم ان سے ملو اور ان سے (باتیں) پوچھو کیونکہ انہوں نے نبی ﷺ سے بہت سا علم حاصل کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں میں اُن سے ملا اور ان سے ان باتوں کے بارہ میں پوچھا جو وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ عروہ کہتے ہیں ان باتوں میں سے جو انہوں نے بیان کیں ایک یہ تھی کہ نبی ﷺ نے فرمایا یقینا اللہ تعالیٰ لوگوں سے علم چھیننے کے ذریعہ نہیں اٹھائے گا لیکن وہ علماء کو اٹھا لے گا تو علم ان کے ساتھ اٹھا لے گا۔ لوگوں میں جاہل سردار باقی چھوڑ دے گا جو انہیں بغیر علم کے فتویٰ دیں گے۔ پس وہ (خود) بھی گمراہ ہوں گے اور گمراہ کریں گے۔ عروہ کہتے ہیں جب میں نے یہ بات حضرت عائشہؓ کو بتائی تو انہوں نے اس کو بڑا جانا اور اسے ناپسند کیا۔ انہوں نے کہا کیا انہوں نے تمہیں بتایا ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے؟ عروہ کہتے ہیں یہاں تک کہ جب اگلا سال آیا۔ انہوں (حضرت عائشہؓ) نے ان (عروہ) سے کہا ابن عمروؓ آئے ہیں تم ان سے ملو اور ان سے گفتگو کرو یہاں تک کہ تم ان سے اس حدیث کے بارہ میں دریافت کرو جو انہوں نے تمہیں علم کے بارہ میں بتائی تھی۔ عروہ کہتے ہیں میں ان سے ملا اور ان سے اس بارہ میں پوچھا۔ انہوں نے اسے میرے پاس ویسے ہی بیان کیا جیسا انہوں نے اس کے بارہ میں پہلی مرتبہ بیان کیا تھا۔ عروہ کہتے ہیں جب میں نے انہیں (حضرت عائشہؓ) کو یہ بات بتائی۔ وہ فرمانے لگیں میرے خیال میں انہوں نے سچ کہا ہے میں دیکھتی ہوں کہ انہوں نے اس میں نہ کوئی چیز زیادہ کی ہے اور نہ کم۔

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا الأَسْوَدِ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ قَالَتْ لِي عَائِشَةُ يَا ابْنَ أُخْتِي بَلَغَنِي أَنَّحَمَلَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عِلْمًا كَثِيرًا - قَالَ - فَلَقِيتُهُ فَسَاءَلْتُهُ عَنْ أَشْيَاءَ يَذْكُرُهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ عُرْوَةُ فَكَانَ فِيمَا ذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ اللَّهَ لاَ يَنْتَزِعُ الْعِلْمَ مِنَ النَّاسِ انْتِزَاعًا وَلَكِنْ يَقْبِضُ الْعُلَمَاءَ فَيَرْفَعُ الْعِلْمَ مَعَهُمْ وَيُبْقِي فِي النَّاسِ رُءُوسًا جُهَّالاً يُفْتُونَهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ فَيَضِلُّونَ وَيُضِلُّونَ " . قَالَ عُرْوَةُ فَلَمَّا حَدَّثْتُ عَائِشَةَ بِذَلِكَ أَعْظَمَتْ ذَلِكَ وَأَنْكَرَتْهُ قَالَتْ أَحَدَّثَكَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ هَذَا قَالَ عُرْوَةُ حَتَّى إِذَا كَانَ قَابِلٌ قَالَتْ لَهُ إِنَّ ابْنَ عَمْرٍو قَدْ قَدِمَ فَالْقَهُ ثُمَّ فَاتِحْهُ حَتَّى تَسْأَلَهُ عَنِ الْحَدِيثِ الَّذِي ذَكَرَهُ لَكَ فِي الْعِلْمِ - قَالَ - فَلَقِيتُهُ فَسَاءَلْتُهُ فَذَكَرَهُ لِي نَحْوَ مَا حَدَّثَنِي بِهِ فِي مَرَّتِهِ الأُولَى . قَالَ عُرْوَةُ فَلَمَّا أَخْبَرْتُهَا بِذَلِكَ قَالَتْ مَا أَحْسِبُهُ إِلاَّ قَدْ صَدَقَ أَرَاهُ لَمْ يَزِدْ فِيهِ شَيْئًا وَلَمْ يَنْقُصْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 47: كتاب العلم

آج 10 میں سے 10 باقی