صحیح مسلم 4852: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار

مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ مجھے میرے والد نے بتایا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ آپؐ نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی اس سے عاجز ہے کہ ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمائے۔ آپؐ کے پاس بیٹھے ہوئے (لوگوں) میں سے ایک پوچھنے والے نے آپؐ سے پوچھا کہ ہم میں سے کوئی ایک ہزار نیکیاں کیسے کما سکتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا جو سو مرتبہ تسبیح کرتا ہے تو اس کے لئے ایک ہزار نیکی لکھی جاتی ہے یا ایک ہزار خطائیں اس سے دور کر دی جاتی ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا مُوسَى الْجُهَنِيُّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكْسِبَ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ " . فَسَأَلَهُ سَائِلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ كَيْفَ يَكْسِبُ أَحَدُنَا أَلْفَ حَسَنَةٍ قَالَ " يُسَبِّحُ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ فَيُكْتَبُ لَهُ أَلْفُ حَسَنَةٍ أَوْ يُحَطُّ عَنْهُ أَلْفُ خَطِيئَةٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 48: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار

آج 10 میں سے 10 باقی