صحیح مسلم 4855: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ امیر معاویہؓ مسجد میں ایک حلقہ میں آئے اور کہا تم کس لئے بیٹھے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم بیٹھے ذکر الٰہی کر رہے ہیں۔ امیر معاویہ نے کہا اللہ کی قسم! کیا تمہیں صرف اس بات نے بٹھایا ہے؟ انہوں نے کہا اللہ کی قسم ہم اسی لئے بیٹھے ہیں۔ امیر معاویہ نے کہا کہ میں نے تہمت کے طور پر تم سے قسم نہیں چاہی۔ رسول اللہﷺ کے حضور میرے جیسا تعلق رکھنے والا کوئی نہیں جو مجھ سے کم آپؐ سے روایت کرنے والا ہو۔ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ اپنے صحابہؓ کے ایک حلقہ میں تشریف لائے اور فرمایا کہ تم یہاں کیوں بیٹھے ہو؟ انہوں نے عرض کیا ہم یہاں اس لئے بیٹھے ہیں کہ ہم اللہ کا ذکر کریں اور جو اس نے اسلام کی ہدایت ہمیں دی ہے اور اس کے ذریعہ ہم پر احسان کیا ہے اس پر اس کی حمد کریں۔ آپؐ نے فرمایا اللہ کی قسم کیا تمہیں صرف اس بات ہی نے بٹھایا ہے۔ لوگوں نے عرض کیا اللہ کی قسم ہم اسی لئے بیٹھے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا میں نے تہمت کے طور پر تم سے قسم نہیں چاہی بلکہ بات یہ ہے کہ جبرائیل میرے پاس آیا اور اس نے مجھے بتایا ہے کہ یقینا اللہ عزوجل فرشتوں میں تم پر فخر کرتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ السَّعْدِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ خَرَجَ مُعَاوِيَةُ عَلَى حَلْقَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ مَا أَجْلَسَكُمْ قَالُوا جَلَسْنَا نَذْكُرُ اللَّهَ . قَالَ آللَّهِ مَا أَجْلَسَكُمْ إِلاَّ ذَاكَ قَالُوا وَاللَّهِ مَا أَجْلَسَنَا إِلاَّ ذَاكَ . قَالَ أَمَا إِنِّي لَمْ أَسْتَحْلِفْكُمْ تُهْمَةً لَكُمْ وَمَا كَانَ أَحَدٌ بِمَنْزِلَتِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقَلَّ عَنْهُ حَدِيثًا مِنِّي وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ عَلَى حَلْقَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ " مَا أَجْلَسَكُمْ " . قَالُوا جَلَسْنَا نَذْكُرُ اللَّهَ وَنَحْمَدُهُ عَلَى مَا هَدَانَا لِلإِسْلاَمِ وَمَنَّ بِهِ عَلَيْنَا . قَالَ " آللَّهِ مَا أَجْلَسَكُمْ إِلاَّ ذَاكَ " . قَالُوا وَاللَّهِ مَا أَجْلَسَنَا إِلاَّ ذَاكَ . قَالَ " أَمَا إِنِّي لَمْ أَسْتَحْلِفْكُمْ تُهْمَةً لَكُمْ وَلَكِنَّهُ أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي بِكُمُ الْمَلاَئِكَةَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 48: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار