صحیح مسلم 4860: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار

حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ لوگ رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے اور ایک گھاٹی پر چڑھ رہے تھے۔ ایک شخص جب بھی کسی گھاٹی پر چڑھتا یہ الفاظ بلند آواز سے پکارتا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَاللَّہُ اَکْبَرُ۔ راوی کہتے ہیں اس پر اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا تم کسی بہرے کو یا غائب کو نہیں پکار رہے آپؐ نے فرمایا اے ابو موسیٰؓ یا (فرمایا) اے عبداللہؓ بن قیس! کیا میں جنت کے خزانے میں سے ایک کلمہ کے بارہ میں تمہیں نہ بتاؤں۔ میں نے عرض کیا وہ کیا ہے یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ اللہ کے سوا نہ طاقت ہے نہ قوت۔ ایک روایت میں ہے کہ بَیْنَمَا رَسُوْلُ اللَّہِﷺ اور ایک روایت میں ہے کُنَّا مَعَ النَّبِیِّﷺ فِیْ سَفَرٍ۔ اور ایک اور روایت کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللَّہِﷺ فِیْ غَدَاۃٍ کے الفاظ ہیں باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اَلَّذِیْ تَدْعُوْنَہُ اَقْرَبُ اِلَی اَحَدِکُمْ مِنْ عُنُقِ رَاحِلَۃِ اَحَدِکُمْ یعنی اس کی قسم تم جسے پکار رہے ہو، وہ تم میں سے کسی کی سواری کی گردن سے بھی زیادہ اس کے قریب ہے اور اس روایت میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللَّہِ کا ذکر نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ - يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ - حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُمْ يَصْعَدُونَ فِي ثَنِيَّةٍ - قَالَ - فَجَعَلَ رَجُلٌ كُلَّمَا عَلاَ ثَنِيَّةً نَادَى لاَ إِلَهَ إِلاَ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ - قَالَ - فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّكُمْ لاَ تُنَادُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا " . قَالَ فَقَالَ " يَا أَبَا مُوسَى - أَوْ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ - أَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ " . قُلْتُ مَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ نَحْوَهُ .حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ وَأَبُو الرَّبِيعِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عَاصِمٍ . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزَاةٍ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ " وَالَّذِي تَدْعُونَهُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ عُنُقِ رَاحِلَةِ أَحَدِكُمْ " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِ ذِكْرُ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 48: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار

آج 10 میں سے 10 باقی