صحیح مسلم 4862: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
حضرت ابو بکرؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھے ایسی دعا سکھائیے جو میں اپنی نماز میں کیا کروں۔ آپؐ نے فرمایا کہا کرو اللَّہُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ ظُلْمًا کَبِیْرًا اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بڑا ظلم کیا _ قتیبہ کہتے ہیں کَثِیْرًا بہت زیادہ_ وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ فَاغْفِرْ لِیْ مَغْفِرَۃً مِنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔ پس تو اپنی جناب سے میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم فرما۔ یقینا تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمروؓ بن عاص بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکرؓ صدیق نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجئے جو میں اپنی نماز میں اور اپنے گھر میں مانگا کروں۔ ایک روایت میں ظُلْمًا کَثِیْرًا کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلاَتِي قَالَ " قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَبِيرًا - وَقَالَ قُتَيْبَةُ كَثِيرًا - وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ " . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ سَمَّاهُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يَقُولُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلاَتِي وَفِي بَيْتِي . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " ظُلْمًا كَثِيرًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 48: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- انوارالعلوم (جلد 1): اردو
خطباتِ جمعہ
- اللّٰہ تعالیٰ کی صفتِ غفار اور استغفار کی حقیقت: اردو
- قرآنِ کریم کی منتخب مختلف دعائیں، احادیث مبارکہ نبویہﷺ سے دعاؤں کا انتخاب: اردو