صحیح مسلم 4863: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ان دعائیہ کلمات کے ذریعہ دعا کیا کرتے تھے۔ اللَّہُمَّ فَاِنِّی أَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْغِنَی وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْفَقْرِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ اَللَّہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَائِ الثَّلْجِ وَالْبَرْدِ وَنَقِّ قَلْبِی مِنَ الْخَطَایَا کَمَا نَقَّیْتَ الثَوْبَ الْأَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَیْنِی وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اَللَّہُمَّ فَاِنِّی أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَالْھَرَمِ وَالْمَاْثَمِ وَالْمَغْرَمِ اے اللہ ! میں تجھ سے آگ کے فتنہ سے اور آگ کے عذاب سے اور قبر کے فتنہ سے اور قبر کے عذاب سے اور دولت کے فتنہ کے شر سے اور غربت کے فتنہ کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ میں المسیح الدجّال کے فتنہ کے شرّ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ ! میری خطاؤں کو برف کے پانی اور اولوں سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے صاف کردے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے صاف کیا ہے اور میرے درمیان اور میری خطاؤں کے درمیان اسی طرح دوری ڈال دے جیسے تو نے مشرق و مغرب کے درمیان دوری ڈالی ہے۔ اے اللہ! میں سستی سے، انتہائی بڑھاپے سے، گناہ سے اور قرض کے بوجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
Urdu translation: Noor Foundation