صحیح مسلم 4870: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
حضرت براء بن عازبؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تو اپنے بستر پر جانے لگے تو اپنے نماز کے وضوء کی طرح وضوء کر پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جا پھر کہہ اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَسْلَمْتُ وَجْھِیْ اِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِیْ اِلَیْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَرَھْبَۃً اِلَیْکَ لَامَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ اِلَّا اِلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ أَنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِیْ أَرْسَلْتَ اے اللہ! میں نے اپنا وجود تیرے سپرد کیا اور اپنا سب معاملہ تجھے سونپا اور تیری طرف رغبت رکھتے ہوئے اور تیرے خوف سے تجھے ہی اپنا سہارا بنایا۔ تیرے سوا کوئی پناہ گاہ اور نجات کی جگہ نہیں۔ تیری کتاب پر جو تو نے نازل کی اور تیرے نبیؐ پر جسے تو نے بھیجا میں ایمان لایا۔ (حضورؐ نے یہ ارشاد فرمایا کہ) ان (کلمات) کو اپنے کلام کا آخری حصہ بنا لے۔ پس اگر تو اپنی اس رات مر گیا تو تو فطرت پر مرے گا۔ وہ کہتے ہیں پھر میں نے ان کلمات کو یاد رکھنے کے لئے دہرایا۔ میں نے کہا کہ میں تیرے اس رسول پر ایمان لاتا ہوں جو تو نے بھیجا۔ آپؐ نے فرمایا کہہ میں تیرے اس نبی پر ایمان لایا جو تو نے بھیجا۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ (فرمایا) اِنْ اَصْبَحَ اَصَابَ خَیْرًا یعنی اگر اس نے صبح کی تو وہ خیر پائے گا۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِعُثْمَانَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَتَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَى شِقِّكَ الأَيْمَنِ ثُمَّ قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَا مِنْكَ إِلاَّ إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ وَاجْعَلْهُنَّ مِنْ آخِرِ كَلاَمِكَ فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ مُتَّ وَأَنْتَ عَلَى الْفِطْرَةِ " . قَالَ فَرَدَّدْتُهُنَّ لأَسْتَذْكِرَهُنَّ فَقُلْتُ آمَنْتُ بِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ " قُلْ آمَنْتُ بِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ إِدْرِيسَ - قَالَ سَمِعْتُ حُصَيْنًا عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِهَذَا الْحَدِيثِ غَيْرَ أَنَّ مَنْصُورًا أَتَمُّ حَدِيثًا وَزَادَ فِي حَدِيثِ حُصَيْنٍ " وَإِنْ أَصْبَحَ أَصَابَ خَيْرًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 48: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار