صحیح مسلم 4873: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کسی شخص کو حکم دیا کہ جب وہ اپنے بستر پر جائے تو کہے اَللَّہُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَأَنْتَ تَوَفَّاھَا لَکَ مَمَاتُہَا وَمَحْیَاھَا اِنْ أَحْیَیْتَھَا فَاحْفَظْھَا وَاِنْ أَمَتَّھَا فَاغْفِرْ لَھَا اللَّہُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ اے اللہ تو نے میرے نفس کو پیدا کیا اور تو ہی اسے وفات دے گا۔ اس کی موت اور اس کی زندگی تیرے ہی لئے ہے۔ اگر تو اسے زندہ رکھے تو اس کی حفاظت فرما اور اگر تو اسے مار دے تو اسے بخش دینا۔ اے اللہ میں تجھ سے عافیت طلب کرتا ہوں۔ اس پر ایک شخص نے کہا کیا آپ نے یہ بات حضرت عمرؓ سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا حضرت عمرؓ سے بھی بہتر یعنی رسول اللہﷺ سے۔
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ أَمَرَ رَجُلاً إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ قَالَ " اللَّهُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِي وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ " . فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ أَسَمِعْتَ هَذَا مِنْ عُمَرَ فَقَالَ مِنْ خَيْرٍ مِنْ عُمَرَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ ابْنُ نَافِعٍ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ . وَلَمْ يَذْكُرْ سَمِعْتُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی